لاہور،کرک اگین رپورٹ
نسیم شاہ سمیت پاکستان کے 3 کھلاڑیوں کی انجری اپ ڈیٹ،پی سی بی نےا گلا پلان دے دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولرز نسیم شاہ ۔ محمد حسنین اور احسان اللہ کی فٹنس کے بارے میں اپ ڈیٹ جاری کیا ہے۔
احسان اللہ جنہوں نے ایک ون ڈے انٹرنیشنل اور چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے کہنی کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے جس کی وجہ سے وہ اپریل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد سے کرکٹ سے دور ہیں۔
پاکستانی کرکٹ پریزنٹر خاتون بھارت چھوڑنے پر مجبور ،دھرم شالہ فیلڈ پر انگلینڈ کا اعتراض ،انکار ہوسکتا
احسان اللہ کی لاہور کے ایک نجی اسپتال میں سرجری ہوئی تھی ۔ ستمبر کے پہلے ہفتے میں انگلینڈ سے ایک ڈاکٹر نے یہاں آکر ان کی سرجری کی تھی۔ آپریشن کے بعد احسان اللہ کی کہنی کو چار ہفتے کے لیے براس کے ذریعے محفوظ رکھا گیا تھا اور ڈاکٹر اور فزیو روزانہ انہیں دیکھ رہے ہیں ان کی حالت بہتر ہے اور یہ براس پانچویں ہفتے میں ہٹادیا جائے گا جس کے بعد وہ ری ہبلیٹیشن کے لیے لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی آئیں گے۔
محمد حسنین۔
23 سالہ محمد حسنین اگست میں سری لنکا پریمیئر لیگ کھیلتے ہوئے ٹخنے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے بعد وہ سری لنکا سے انگلینڈ چلے گئے تھے ان کا ایم آر آئی ہوا تھا اور اسکین رپورٹ میں بتایا گیا کہ انہیں اپنے ٹخنے کی ری ہبلیٹیشن کی ضرورت ہے جو تیرہ ستمبر سے انگلینڈ میں جاری ہے۔
نسیم شاہ ۔
سالہ نسیم شاہ ایشیا کپ کے دوران انجرڈ ہوئے اور ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔ نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری ہوئی ہے جس دوران ان کی حالت ٹھیک رہی جس کے اگلے دن انہیں اسپتال سے جانے کی اجازت مل گئی۔
بیس سالہ نسیم شاہ کے پاس ابتدائی طور پر ری ہبلیٹیشن کے موقع پر دو فزیو تھراپسٹ موجود رہیں گے جو بعد میں جم اور گراؤنڈ میں بھی ان کے ساتھ ہونگے۔ان کی کنڈیشن کو مسلسل مانیٹر کیا جاتا رہے گا اور اس ماہ ڈاکٹر جنہوں نے ان کا آپریشن کیا ہے وہ ان کا معائنہ کریں گے۔