| | | | |

آئی پی ایل 2023،چنائی سپرکنگزکی جیت میں معین علی کاکردار،رمیز راجہ کا دھونی کیلئے تاریخی جملہ

چنائی،کرک اگین رپورٹ

آئی پی ایل 2023،چنائی سپرکنگزکی جیت میں معین علی کاکردار،رمیز راجہ کا دھونی کیلئے تاریخی جملہ۔معین علی نے شاندار بائولنگ کی۔سابق پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کہتے ہیں کہ دھونی کو ان کے گھر میں ہرانا مشکل ہی نہیں،قریب ناممکن ہے۔لکھنو سپرجائنٹس کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ غلط تھا۔ہوم ٹیم اپنی مرضی کی پچ بناتی ہیں۔دھونی الیون نے کمال بیٹنگ کی۔پھر آخر میں دھونی نے بائولنگ کے لئے فیلڈنگ اچھی سیٹ کی۔

چنائی میں چنائی سپر کنگز نے لکھنو جائنٹس کو12 رنز سے شکست دی۔فاتح ٹیم نے 7 وکٹ پر 217 اسکور کئے۔جیک واڈ نے 57 اور ڈیوون کونوے نے47 رنزبنائے۔مارک ووڈ اور روی بیشونی نے 3،3 وکٹیں لیں۔

جواب میں لکھنو ٹیم7 وکٹ پر 205 اسکور تک ہی محدود ہوگئی۔کیل میئرز نے22 بالز پر 53 اسکور بنائے کپتان کے ایل راہول 20 ہی کرسکے۔معین علی اسپن بائولنگ میں کلاس دکھائی۔4 اوورز میں 26 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *