بنگلورو۔کرک اگین رپورٹ۔آئی پی ایل 2026،ویرات کوہلی نے دیا پھر سبق،ٹیم کو بڑا میچ جتوادیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ آئی پی ایل 2026 کا بھی آغاز ہو گیا اور ورات کوہلی نے بتایا کہ بڑا پلیئر کیا ہوتا ہے ۔200 پلس رنز کے ہدف کے تعاقب میں انہوں نے انتہائی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اگرچہ ان سے دیگر کھلاڑی بھی ان کی طرح کھیل رہے تھے لیکن وہ میچ کے آخرتک وکٹ پر موجود رہے۔
سن رائزرز حیدرآباد نے پہلے کھیل کے نو وکٹ پر 201 رنز بنائے تھے۔ یعنی اس کی خاص بات کپتان ایشان کشن کے 80 رنز تھے جواب میں جیکب ڈیفی نے تین کھلاڑی اور روماریو شیفرڈ نے بھی تین کھلاڑیوں کو نشانہ پہ لگایا ۔
رائل چیلنجز بنگلورو نے ہدف کا تعاقب بڑے اطمینان سے کیا۔
آر سی بی نے ہدف چار وکٹ پر 15.4 اوورز میں مکمل کیا۔ ویراٹ کوہلی نے 38 گیندوں پر 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ پانچ چھکے اور پانچ چوکے خاصہ تھے۔
