| | | |

اسلام آباد ہائی کورٹ،عمران خان سرخرو،2 ہفتہ کی ضمانت منظور،آگے کیا ہونے والا

 

اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ،عمران خان سرخرو،2 ہفتہ کی ضمانت منظور،آگے کیا ہونے والا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم وسابق کرکٹ کپتان عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے بھی بڑا ریلیف مل گیا ہے۔جمعہ کی صبح اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنے اوپر 150 کے قریب مقدمات میں سے چند کی ضمانت قبل ازگرفتاری لینے کے بعد بظاہر اب وہ کسی بڑی گرفتاری سے بچ گئے ہیں۔

عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں 11 بجے کی بجائے ساڑھے 12 بجے کے بعد پیش کیا گیا۔ہائی کورٹ اسلام آباد نے عمران خان کی ضمانت 2 ہفتہ کیلئے منظور کرلی ہے۔القادر ٹرسٹ کیس میں ضمانت منظور ہوگئی ہے۔

اسلام آباد میں عمران خان کے وکلا نے ضروری کاغذی کارروائی کی اور اس کے بعد انہیں معزز عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

ایک روز قبل عمران خان کو سپریم کورٹ آف پاکستان سے اس وقت بہت بریکنگ نیوز جیسا بریک تھرو ملا تھا ،جب سپریم کورٹ نے ان کی 2 روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کی حدود سے گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا تھا اور اپنےہاں بلایا تھا۔اس کے بعد چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے انہیں رہا کرنےکا حکم جاری کیا تھا۔اس کے بعد اب اگلے حکم کی تعمیل ہوئی ہے۔

عمران خان کے خلاف 121 مقدمات درج ہیں۔تازہ ترین 2 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔اسلام آباد میں 29 مقدمات ہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت  نے اپنے ہاں درج مقدمات میں 22 مئی تک عبوی ضمانت کی توسیع کی گئی ہے۔

آگے یہ ہوسکتا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر لاہور پولیس کسی اور کیس میں ان کی گرفتاری کیلئے موجود ہے۔کسی بھی  بڑے مسئلہ کا امکان ہے۔ایک اور بات بھی ہے کہ باقی انجانے کیسز یا دیگر کیسز کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ کا سنگل رکنی بنچ تھوڑی دیر بعد سماعت شروع کرے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *