کراچی۔کرک اگین رپورٹ۔اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل 11 پلے آف کی تیسری ٹیم بن گئی،باقیوں کیلئے سنسنی خیز حالات۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم پی ایس ایل 11 کے پلے آف میں پہنچنے والی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔حیدر آباد کنگز مین کو 8 وکٹوں کی بڑی شکست،اس کی کوششوں کو بڑا دھچکا لگاہے۔اب فائنل جگہ کیلئے 3 ٹیموں میں مقابلہ رہ گیا ہے۔
جمعہ کو نیشنل بنک ایرینا میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے36 ویں میچ میں حیدر آباد کنگز مین ٹاس ہارنے کے بعد دل بھی ہاربیٹھی۔پہلے بیٹنگ کی دعوت ملنے پر پوری ٹیم15.5 اوورز میں صرف 80 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔عثمان خان 25۔کوشال پریرا اور آصف محمود 12 اور 12 کے ساتھ ہی نمایاں رہے۔رچرڈ گلیسن نے 9 رنز،شاداب خان13 اوع عماد وسیم نے 21 رنز دے کر3،3 وکٹیں لیں۔
جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے ہدف صرف6.4 اوورز میں 2 وکٹ پر پوراکیا۔محسن ریاض نے 42 اور سمیر منہاس نے 27 رنز بنائے۔محمد علی نے دونوں وکٹیں لیں۔
اس نتیجہ کے ساتھ پشاور زلمی،ملتان سلطانز کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی پی ایس ایل11 پلے آف میں کوالیفائی کرلیا ہے۔اس کے ساتھ ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی ریس سے باہر ہوگئے ہیں۔اب آخری جگہ کیلئے لاہور قلندرز،کراچی کنگز اور حیدر آباد کنگز میں مقابلہ ہے۔تینوں کا ایک ایک میچ باقی ہے۔اسلام آباد کے 11 پوائنٹس کو اب کوئی بھی ٹچ نہیں کرسکتا۔اگلی ٹیم 10 پوائنٹس والی کوئی ایک ہوگی۔ہاں ایک صورت میں 8 پوائنٹس والی ٹیم بھی ہوگی،اگر کوئٹہ کراچی کو ہرادے اورپاشور لاہور کو جبکہ راولپنڈیز حیدر آباد کو ہرادے۔
ہفتہ 25 اپریل کو 2 میچز
کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز۔لاہور
لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی۔لاہور
