| | | | | | | |

اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کے خلاف پی ایس ایل ہسٹری کا نیاریکارڈ،کپتان شاداب خان لاعلم نکلے،پھر کیا ہوا

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کے خلاف پی ایس ایل ہسٹری کا نیاریکارڈ،کپتان شاداب خان لاعلم نکلے،پھر کیا ہوا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کراچی کنگز کے خلاف جیت جہاں پلے آف کی ریس میں اہم تھی،وہاں ایک اور بات بھی ہے،جس کا کپتان شاداب خان کو علم نہیں تھا۔رواں ایونٹ میں اسلام آباد کی کراچی کے خلاف یہ دوسری فتح ہے لیکن اوور آل ایک ٹیم کا  دوسری ٹیم کے خلاف مسلسل فتوحات کا نیا ریکارڈ بنا ہے اور یہ آج اسلام آباد نے بنایا ہے۔اوور آل یہ یونائیٹڈ کی کنگز کے خلاف مسلسل 8 ویں جیت تھی جو نیا ریکارڈ ہے۔

پی ایس ایل 9،اسلام آباد کی لمبی چھلانگ،پوائنٹس ٹیبل پر دوسرانمبر،کراچی کنگز ہارکر کہاں

شاداب خان کو جب اس حوالہ سے بتایا گیا تو انہوں نے حیرت سے کہا ہے کہ اچھا مجھے اس کا علم نہیں تھا۔ادھر نسیم شاہ کے حوالہ سے دعویٰ تھا کہ انہیں آرام  دیا گیا ہے لیکن وہ مکمل فٹ نہیں تھے۔عماد وسیم اور فہیم اشرف کو اپنے بیسٹ پلیئرز قرار دیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *