کراچی،کرک اگین رپورٹ۔بابر اعظم سے ہر میچ میں سنچری کی توقع کرنا بھی زیادتی،رضوان دفاع میں آگئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے اعتراف کیا ہے کہ ہماری کرکٹ ٹیم ایک میچ ہارجاتی ہے اور ایک جیت جاتی ہے۔یہ ناقابل اعتبار ہے۔یہ کلچر پورے سسٹم میں ہے۔سکول میں پڑھنے والے بچہ کو نہیں پتا ہوتا کہ اس نے کیا بننا ہے اور دیگر تمام شعبوں میں پاکستان کے اندر یہی کچھ ہے تو کرکٹ ٹیم میں بھی یہی کلچر چل رہا ہے۔
پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا ہے کہ بابر اعظم بڑا نام ہے،ان سے توقعات بھی ہیں کہ ہر اننگ میں سنچری کریں گے ،ایسا نہیں ہوتا،آج ان حالات میں بھی وہ اپنا حصہ دے رہے ہیں۔اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔بڑا نام ہے،انشااللہ جلد ہی فارم میں ہونگے۔چیمپئنز ٹرافی تک بہتر ہوجائیں گے۔بس ان کی قسمت خراب چل رہی ہے،جب اللہ کو منظور ہوگا،وہ ٹھیک ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ جب اللہ کی مدد ہوتی ہے تو ریکارڈز بھی بن جاتے ہیں۔بائولنگ میں کمزوری چل رہے،بہتری ہوگی۔صائم ایوب کے نہ ہونے سے فرق پڑا ہے۔وہ پاکستان کامکمل پیکج تھے۔اب فیلڈنگ میں مجھے مسائل کا سامنا ہے۔بابر اعظم کو اوپننگ ایک پلان کے تحت کراورہے ہیں۔آگے جاکر تبدیلی بھی ہوسکتی ہے۔
پاکستان کا ون ڈے تاریخ میں نیاریکارڈ،بڑا ہدف،رضوان اور آغا ہیرو،سہہ ملکی کپ فائنل ٹکٹ کنفرم