ہمبنٹوٹا،کرک اگین رپورٹ
جاسوسی ناول تھا،رمیز راجہ،نسیم شاہ کو گالیاں پڑنے پر بابر اعظم شدید برہم،انگلی اٹھادی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ نسیم شاہ کو افغان پلیئرزکی جانب سے گندے الفاظ کہے گئے ہیں۔جب وہ بیٹنگ کیلئے آئے تو نازیبا کلمات بولے گئے ہیں۔کرک اگین ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ عام طور پر ایسے موقع پر انگلش میں جو جملے بولے جاتے ہیں،ان کا ترجمہ یہاں ممکن نہیں ہے لیکن وہ ایسے تھے کہ جیسے افغان پلیئرز نسیم شاہ کے ساتھ کچھ کرنے والے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ شاداب خان کو نوبال کروائی گئی،امپائر نے آنکھیں بند کیں،ان کو منکڈ رن آئوٹ قرار دیا گیا،ڈیوڈ گاور اسے درست نہیں مان رہے،سوشل میڈیا پر دونوں موضوعات گرم ہیں اور چیٹنگ کے نعرے لگ رہے ہیں۔
فتح کے بعد نسیم شاہ غصہ سے میدان سے باہر گئے اور اپنے کپتان بابر اعظم کو بتایا کہ افغان پلیئرز نے ان کی بیک کے بارے میں کیا الفاظ بولے ہیں،بابرا عظم نے اپنے پیچھے آنے کو کہا اور اس کے بعد پوری ٹیم جب میدان میں اتری تو خیرسگالی کیلئے افغان پلیئرز کے ساتھ ہاتھ ملاتے ہوئے بابر اعظم کو کیریئر میں پہلی بار شدید غصہ میں دیکھاگیا اور آخر میں موجود افغانستان کے محمد نبی کو نسیم شاہ کی جانب انگلی کا اشارہ کرکے نازیبا کلمات کے بارے میں بتایا اور سخت غصہ کا اظہار کیا ہے۔
مینکڈ رن آئوٹ کے باوجودافغانستان کی تمام کوششیں ناکام،نسیم شاہ نے پھر فتح چھین لی
ادھر سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان نے شاندار کامیابی نام کی ہے۔شادب خان نے کہا ہے کہ جیت شاندار ہے۔دونوں نے نسیم شاہ کی تعریف کی،شاداب نے مکی آرتھر کو ڈریسنگ روم میں ویلکم کیا،مکی نے پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے شکریہ اداکیا۔
افغان وکٹ کیپر نے گلوز دے مارے،مکی آرتھر کا سانس بند ہوگیا،ہزیمت سے بچنے کی خوشی
سابق کپتان رمیزراجہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے خلاف میچ نہیں بلکہ جاسوسی ناول تھا،آخر تک نہیں علم تھا کہ کون جیتے گا۔داد دینی پڑے گی افغانستان کو کہ انہوں نے پاکستان کو یہاں تک باندھا۔زیادہ داد دینی ہوگی پاکستانی ٹیم کو جس نے آخری بال تک فائٹ کی۔شاداب خان نے آخری لمحات میں اچھی بیٹنگ کی۔افغانستان نے 300 رنزکر کے میچ ہارا۔بڑی بات ہے۔بابر اعظم الیون نے کلاس دکھائی۔آخر میں ڈرامہ ہوا۔شاداب کو منکڈ رن آئوٹ کیا گیا،یہ قابل بحث ہے۔کرکٹ اچھے اخلاص دکھاتی ہے،یہ ناپسندیدہ عمل ہے مگر رول تو رول ہے۔آخر میں نسیم شاہ نے کلاس دکھائی۔
امام الحق تو رحمان اللہ گرباز سے بھی ڈرپوک بیٹر ثابت،بیچ مندھار میں چھوڑ کرواپس