جسپریت بمراہ 6 سال بعد بھارت کیلئے بڑا آئی سی سی ایوارڈ لے اڑے
جسپریت بمراہ آئی سی سی کرکٹرآف دی ایئر ایوارڈ جیتنےوالےپانچویں بھارتی کرکٹر بن گئے۔
بھارت کے تیز گیند باز جسپریت بمراہ کو آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر 2024 کے لیے سر گارفیلڈ سوبرز ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ 31 سالہ نوجوان نے جو روٹ، ٹریوس ہیڈ اور ہیری بروک کیخلاف سخت مقابلے کے بعد سب پر قابو پالیا جو دوسرے دعویدار تھے۔
ایوارڈ کے لیے راہول ڈریوڈ (2004)سچن ٹنڈولکر (2010) روی چندرن اشون (2016) اور ویرات کوہلی (2017,18) کے بعد ایوارڈ جیتنے والے صرف پانچویں ہندوستانی بن گئے۔