| | | | | |

جاوید میاں داد بھی ایل پی ایل میں،پاک بھارت میچزپراہم تبصرہ،بھارتی صحافی بھی پریشان

کولمبو،کرک اگگین رپورٹ

جاوید میاں داد بھی ایل پی ایل میں،پاک بھارت میچزپراہم تبصرہ،بھارتی صحافی بھی پریشان۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میاں داد اس وقت سری لنکا میں ہیں اور کینڈی کے مینٹور بنے ہیں۔لنکا پریمیئر لیگ 2023 کا آج سے آغاز ہورہا ہے۔اس میں جاوید میاں داد کا نام ایک بڑا اضافہ ہے۔ایل پی ایل 2023 کا آغاز آج سے کولمبو میں ہوگا۔

ایل پی ایل کا آج رنگا رنگ تقریب سےآغاز،بابر اعظم سمیت کئی پاکستانی مقابل

جاوید میاں داد نے کہا ہے کہ ایشیا کپ 2023 اور ورلڈکپ 2023 کے لئے پاکستان فیورٹ ہیں۔بابر اعظم کی کپتانی میں کھیلنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارتی ٹیم سے کہیں بہتر ہے،مجھے یقین ہے کہ یہ ٹیلنٹ ٹیم کیلئے مفید ہوگا اور پاکستان بھارت کو ہرادے گا۔آنے والے میچز میں قومی کرکٹ ٹیم جارحیت اختیار کرے۔بھارت کے خلاف باڈی لینگویج ایسی کرے کہ اس میں فتح کی جھلک اور یقین چھلکتا ہو۔

ادھر سینئر بھارتی صحافی بھی بھارت کی ویسٹ انڈیز سے شکست پر بول اٹھے اور لے دے کے انہوں نے پاکستان کو بہتر اور خطرناک قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ بھارت کیلئے بڑا خطرہ ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *