| | | | |

ایل پی ایل کا آج رنگا رنگ تقریب سےآغاز،بابر اعظم سمیت کئی پاکستانی مقابل

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

ایل پی ایل کا آج رنگا رنگ تقریب سےآغاز،بابر اعظم سمیت کئی پاکستانی مقابل۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ایل پی ایل کھیلنے سے لنکا پریمیئر لیگ کا گراف بڑھ گیا ہے۔باقی سری لنکا کی ایل پی ایل میڈیا ٹیم اس کا بہترین استعمال کررہی ہے۔پہلی بار اسے عالمی خبروں میں جگہ مل رہی ہے۔اس سے قبل اس کے آغاز پر اتنا شور نہ تھا جتنا اس سال ہے۔

کولمبو میں آج شام افتتاحی تقریب سے لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل 2023 )کا آغاز ہوگا۔بابر اعظم کولمبو سٹرائیکرز کی نمائدگی کرتے آج ایکشن میں ہونگے۔پاکستان کے متعدد پلیئرز مختلف ٹیموں کےساتھ ایکشن میں ہونگے۔

لنکا پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب آج ہوگی۔پہلا میچ آج شام 7 بجے جافنا کنگز اور کولمبو سٹرائیکرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔جافنا کنگز اسکواڈ میں شعیب ملک،زمان خان،آندرے رسل،رحمان اللہ گرباز،ڈیوڈ ملر جیسے نام شامل ہیں۔کولمبو سٹرائیکرز میں بابر اعظم،افتخار احمد،محمد نواز،نسیم شاہ اور وہاب ریاض کے نام ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *