دبئی،کرک اگین رپورٹ۔جے شاہ نے چارج سنبھال لیا،آئی سی سی بھارت کا آفیشلی ذیلی ادارہ،چیمپئنز ٹرافی اپ ڈیٹ ساتھ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل جو پہلے ہیپروبھارتی کرکٹ بورڈ تھی،اب باقاعدہ بہی سی سی آئی کی ذیلی برانچ بن گئی ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے موجودہ سیکرٹری جے شاہ نے آئی سی سی چیئرمین شپ کا چارج سنبھال لیا ہے۔انہوں نے نیوزی لینڈ کے گریک بارکلے کی جگہ لی ہے۔
گزشتہ روز بعض جگہ (کرک اگین نہیں ) یہ شائع ہوا کہ وہ 5 دسمبر تک چارج نہیں لیں گے،غلط ثابت ہوا۔انہوں نے آج یکم دسمبر 2024 سے اگلے 3 سال کیلئے عہدہ سنبھالا ہے،جو 2 ٹرمز کے بعد 6 سال کیلئے ہوجائے گا۔
ایک ایسے وقت مین کہ آئی سی سی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے آفیشل ہائبرڈ ماڈل یا فارمولہ کا اعلان ہونا ہے اور شیڈول کا اجرا ہونا ہے۔بھارت کیلئے یہ سیٹ اہم اور پاکستان کیلئے پریشان کن ہےلیکن چند ہفتے قبل جب اتفاق رائے کے ساتھ جے شاہ کا انتخاب ہورہا تھا تو پاکستان بھی خاموش حمایتی تھا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی شیڈول اگلے 48 گھنٹے میں جاری ہونے والا ہے۔بھارت کے میچز دبئی میں ہونگے۔سیمی فائنل اور فائنل بھی آپشن کے طور پر دبئی میں ہوگا۔اس کی تفصیلات شائع ہوچکی ہیں،پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل بھی مان لیا ہے۔اضافی رقم بھی مانگ لی ہے اور اگلے ٹورنامنٹس میں بھارت نہ جانے کی ضمانت بھی لینی ہوگی۔
کرک اگین کے مستقل قاری یہ جانتے ہیں کہ گزشتہ 2 ماہ سے ایک ہی بات تھی کہ چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہی ہوگی۔باقی سب باتیں ہیں لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ایسی باتیں کیں اور بعض پاکستانی میڈیا نے بھی ایسا ہی کیا تھا۔
جے شاہ آئی سی سی کے کم رمر ترین چیئرمین ہیں۔