راج کوٹ،کرک اگین رپورٹ
جمی اینڈرسن ناپسندیدہ ریکارڈ کے مالک بن گئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ تجربہ کار انگلش فاسٹ بائولر جیمز اینڈرسن بھارت کے لیجنڈری باؤلر انیل کمبلے کو پیچھے چھوڑ کر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز دینے والے باؤلر بن گئے۔ اینڈرسن نے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان راجکوٹ میں جاری تیسرے ٹیسٹ کے دوران ناپسندیدہ سنگ میل عبور کیا۔
اس میچ سے پہلے کمبلے نے اپنے 132 ٹیسٹ کیریئر میں 18,355 رنز دیئے اینڈرسن جو اب اپنا 185 واں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں، 18،371 رنز دے کر آگے بڑھ گئے ہیں۔ متھیا مرلی دھرن اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 133 ٹیسٹ میں 18180 رنز بنائے۔ اس کے بعد شین وارن (17995) اور اسٹورٹ براڈ (16719) ہیں۔ اینڈرسن (696*) مرلی دھرن (800) اور وارن (708) کے بعد ٹیسٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے تیسرے نمبر پر ہیں۔