لارڈز میں جوئے روٹ کے 2 بڑے ریکارڈز،انگلینڈ کا سری لنکا کے خلاف پہلے روز ہی بڑا اسکور
لندن،کرک اگین رپورٹ
لارڈز میں جوئے روٹ کے 2 بڑے ریکارڈز،انگلینڈ کا سری لنکا کے خلاف پہلے روز ہی بڑا اسکور۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ کے تجربہ کار بیٹر نے ہوم آف کرکٹ لارڈز میں سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریز کا ریکارڈ برابر کردیا۔جمعرات کو سری لنکا کے خلاف 3 ٹیسٹ میچ کی سیریز کے پہلے دن انہوں نے شاندار سنچری کی۔وہ گراہم گوچ اور مائیکل وان کی 6،6 ٹیسٹ سنچریز کے برابر آگئے ہیں۔یہی نہیں بلکہ انگلینڈ کیلئے جوئے روٹ نے 33 ویں سنچری بناکر سر ایلسٹر کک کی تعداد کے برابر سنچریز بنالی ہیں۔اسکے ساتھ ہی وہ آل ٹائم ٹیسٹ کرکٹرز میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والے 7 ویں کھلاڑی بن گئے۔
لارڈز میں سری للنکا کے خلاف انگلینڈ نے پہلے روز کے اختتام پر7 وکٹ پر 358 رنزبنائے۔جوئے روٹ آئوٹ ہونے والے دن کے آخری پلیئر تھے جو143 رنزبناکر رتنائیکے کا شکار بنے۔انہوں نے 206 بالز کھیلیں اور 18 چوکے لگائے۔گٹس اٹکسن 74 رنزبناکر موجود ہیں۔کپتان اولی پوپ ایک کرسکے۔بین ڈکٹ نے 40 اور ہیری بروکس نے 33 کی اننگ کھیلی۔
لاہیرو کمارا،ملن رتنائیکے اور اسیتھا فرنینڈو نے 2،2 وکٹیں لیں۔سری لنکا نے ٹاس جیتا اور پہلے بائولنگ کی۔192 پر 5 اور 216 تک 6 آئوٹ کردینے کے بعد بھی جوئے روٹ اور اٹکسن نے حملہ پسپا کیا۔