چیمپئنز ٹرافی سے ٹھیک ایک ہفتہ قبل آج 3 اہم ترین ون ڈے میچز،سب کا احوال اور ممکنہ نتائج کا انجام۔کرکٹ کیی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آج 12 فروری 2025 کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے ایک ہفتہ قبل بیک وقت تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ دن میں صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا ۔یہ کولمبو میں ہوگا۔ آسٹریلیا اور سری لنکاکے درمیان دو میچز کی سیریز کا یہ پہلا میچ ہے۔ دو میچز کی سیریز چیمپئنز ٹرافی تیاریوں کا حصہ ہے۔
آسٹریلیا بمقابلہ سری لنکا،پہلا ون ڈے۔12 فروری،کولمبو،صبح ساڑھے 9 بجے
کولمبو میں 11 بارس بعد ڈے میچ ہوگا۔آخری بار پریمادا سٹیڈیم میں 2014 میں ڈے میچ ہوا۔اس کے بعد ڈے نائٹ میچز ہی کھیلے گئے۔آسٹڑیلیا اپنے 4 کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے بعد ایک ایسا دستہ سیٹ کرے گا جسے آگے چیمپئنز ٹرافی کھیلنی ہے۔
بھارت بمقابلہ انگلینڈ،احمد آباد۔تیسرا ون ڈے۔12 فروری،آج دوپہر ایک بجے
بگ بریکنگ نیوز،جسپریت بمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر،اسپنرکے ساتھ رانا شامل
دوسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔ یہ میچ احمد اباد میں ہوگا۔ تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا یہ آخری میچ بھارت اور انگلینڈ کھیلیں گے۔ انگلش ٹیم دونوں میچ ہارنے کے بعد شدید دباؤ میں ہے اور اگر کلین سوئپ ہوئی تو اس کے اعتماد کو بہت نقصان پہنچے گا لیکن اگر اس نے ایک میچ یہ جیت لیا تو چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارت کی شکست اور انگلینڈ کی فتح سے ایک نئی بحث شروع ہو جائے گی، بہرحال انگلش کرکٹ ٹیم کل ایک کلین سویپ خطرے سے دوچار ہوگی اور اس کے کھلاڑیوں کا کہنا یہ ہے کہ ہم بے شک تین صفر سے ہارجاتے ہیں لیکن ایک وقت بات ہم چیمپینز ٹرافی فائنل میں اگر بھارت کو ہرا دیں تو یہ کوئی خسارے کا سودا نہیں ہوگا ۔یہ ایک قسم کا وہ اپنے اعتماد کا اظہار کر رہے تھے ۔بھارتی سکواڈ میں چکرورتی اہم ہوگئے ہیں،انہیں چیمپئنز ٹرافی سکواڈ کیلئے شامل کیا گیا ہے۔بمراہ جو پہلے ہی نہیں تھے،اب چیمپئنز ٹرافی سے باپر ہیں۔شامی اور ہرشیت رانا پر توجہ ہوگی۔
سہہ ملکی کپ،میچ 3۔پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا۔کراچی۔12 فروری آج دوپہر 2 بجے
دن کا تیسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے نیشنل بینک ایرینا کراچی میں کھیلا جائے گا۔ یہ ہوگا پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ۔ یہ تین ملکی کب کا تیسرا میچ ہے۔ دونوں ٹیموں کا راؤنڈ کا آخری میچ ہے۔ جو ٹیم ہارے گی وہ ایونٹ سے باہر ہو جائے گی اور جو ٹیم جیتے گی وہ نیوزی لینڈ کے خلاف 14 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہی فائنل میچ کھیلے گی۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ دونوں کے لیے چیمپیئنز ٹرافی سے قبل یہ میچ یوں اہم اہمیت اختیار کر جاتا ہے۔ اس سے اس میچ سے ٹیموں پر اعتماد اور عدم اعتماد کا پتہ چلے گا اور کھلاڑیوں کے اعتماد کا بھی اندازہ ہو سکے گا۔پاکستان نے کامران غلام کو ڈراپ کیا ہے اور حارث رئوف ان فٹ ہیں۔یوں سعود شکیل اور محمد حسنین پلیئنگ الیون میں ہونگے۔
سہہ ملکی کپ،جنوبی افریقا کیخلاف ناک آئوٹ میچ کیلئے پاکستان پلیئنگ الیون فائنل