| | | |

کاکول،پاکستانی کھلاڑیوں کو گن کے سائے میں اٹھانے کی خاص ٹریننگ

کاکول،کرک اگین رپورٹ

کاکول،پاکستانی کھلاڑیوں کو گن کے سائے میں اٹھانے کی خاص ٹریننگ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کاکول میں بعض پاکستانی کھلاڑیوں کی ہارڈ ٹریننگ بھی سامنے آئی ہے۔پہاڑی چڑھتے کھلاڑیوں کو بڑے بڑے پتھر اٹھاتے دیکھاگیا ہے۔نسیم شاہ کے حالات خراب تھے۔وزن اٹھائے او یار کی آوازیں تھیں۔

محمد رضوان اور افتخار احمد بھی بھاری بھرکم پتھر اٹھائے اوپر کی جانب چڑھتے پریشانی میں تھے،ان مناظر میں ایک دلچسپ پہلو یہ بھی تھا کہ پاک فوج کا ایک جوان گن اٹھائے ساتھ ساتھ چل رہا تھا  اور گن کی پوزیشن بنائی ہوئی تھی۔

کاکول ٹریننگ یا ماڈلنگ،پاکستانی پلیئرز کے یہ رنگ بھی نمایاں

قومی کھلاڑیوں کو کاکول میں اٹھانے کی ٹریننگ بھی دی جارہی ہے اور وہ بھی اپنے آپ کے ساتھ کچھ اور وزن اٹھانے کا سلسلہ ہے۔

یہ کاکول کیمپ 7 اپریل کو ختم ہوگا۔نیوزی لینڈ سے سیریز 18 اپریل سے شروع ہوگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *