| | |

کیوی کپتان کین ولیمسن کی پچ پر ساتھی کو ٹکر ،رن آئوٹ ،حماقت تمام

 

 

ولنگٹن ،کرک اگین رپورٹ

کیوی کپتان کین ولیمسن کی پچ پر ساتھی کو ٹکر ،رن آئوٹ ،حماقت تمام

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن آسٹریلیا کے خلاف ویلنگٹن ٹیسٹ کے دوسرے دن اپنے ساتھی کھلاڑی ول ینگ کے ساتھ پچ تصادم کے بعد خود کو صفر پر رن ​​آؤٹ کر گئے۔بلیک کیپس پانچویں اوور میں 1-12 پر تھے جب ولیمسن نے آسٹریلوی تیز مچل اسٹارک کی گیند کو مڈ آف کی طرف روکا اور ینگ کو فوری سنگل کے لیے بلایا۔ کیوی جوڑی پچ کے وسط میں ایک دوسرے سے ٹکرا گئی، ولیمسن نے سٹارک سے ٹکرا کر اپنا بیٹ گرا دیا جبکہ مارنس لیبوشین نے نان اسٹرائیکر کے آخر میں اسٹمپ اڑادی ہے۔

ولیمسن، جو کہ مبینہ طور پر نیوزی لینڈ کے عظیم ترین ٹیسٹ کرکٹر ہیں، نے  آخری 8 میچز میں نیوزی لینڈ میں 8 سنچری بنائی ہیں وہ 2012 کے بعد پہلی بار رن آؤٹ ہوئے ،اس سے قبل آسٹریلیا نے دسویں وکٹ پر ریکارڈ 116 رنز کی شراکت بنائی۔اس میں ہیزل ووڈ 22 بناکر گئے۔کیمرون گرین 174 پر ناقابل شکست لوٹے۔آسٹریلیا 383 رنز بناگیا۔

جواب میں نیوزی لینڈ 29 پر 4 وکٹ گنوا کر شدید دباؤ میں تھا اور پھر 179 اسکور پر ڈھیر ہوگیا۔آسٹریلیا نے 204 رنز کی سبقت کے بعد فالو آن کے باوجود دوسری اننگ خود شروع کی اور دوسرے روز کے اختتام پر 2 وکٹ پر 13 رنز بنائے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *