کراچی،کرک اگین رپورٹ۔کین ولیمسن نے بابر اعظم سے خاص باتیں کردیں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کو ہرانے کے بعد نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اور موجودہ کامیاب تجربہ کار بیٹر کین ولیمسن نے 3 جملے کہے ہیں۔پاکستان کو شکست دینے کے بعد دونوں ٹیموں کے جب کھلاڑی مل رہے تھے تو اس دوران وہ دور سے بانہیں کھول کر بابر کی جانب بڑھے۔
اس میچ میں بابر اعظم نے جہاں 6 ہزار ون ڈے رنز مکمل کئے تھے،وہاں کین ولیمسن نے 7 ہزار ون ڈے اسکور مکمل کئے۔وہ ہاشم آملہ کے بعد تیز 7 ہزار اسکور کرنے والے دنیا کے دوسرے بیٹر بنے ہین۔
کین ولیمسن نے بابر اعظم سے گلے ملتے کہا کہ بیڈ لک بابر اعظم،آپ کی ٹیم نے اچھا کھیلا،زبردست فائٹ ہوئی اور ہاں بے فکر ہوجائو۔جلد اپنی فارم بحال کرلوگے،اس پر بابر نے انہیں شکریہ کہا اور آگے چل دیئے۔