ولنگٹن،کرک اگین رپورٹ
کین ولیمسن کی ایسی سنچری کہ انگلینڈ والے دنگ رہ گئے،اب ہدف کا چیلنج۔کین ولمسن کی ایسے وقت سنچری کہ انگلینڈ والے دنگ رہ گئے۔نیوزی لینڈ نے فالو آن ہونے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے انگلینڈ کے لئے چیلنج کھڑا کردیا ہے اور سیریزکے دوسرے ٹیسٹ میچ کو آخری روز داخل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
پیر کو میچ کے چوتھے روز میزبان ٹیم دوسری اننگ میں 483 اسکور بناکر آئوٹ ہوئی۔آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی ٹام بلنڈل تھے جو 90 کی اننگ کھیل گئے۔ان سے بیشتر کین ولیمسن نے 132،ڈیوون کونوے نے 61 اور ڈیرل مچل نے 54 کی اننگز کھیلیں۔
دوران بیٹنگ شاہین نے فخرکا ہیلمٹ کیوں تبدیل کروایا،حارث کے ٹوٹے بیٹ پر نیا وعدہ
انگلینڈ نے آخری 5 وکٹیں صرف 28 رنزمیں حاصل کر کے واپسی کی،ان میں کین ولیمسن بھی شامل تھے۔کیویز نے 455 سے 483 تک آخری آدھی ٹیم قریب 10 اوورز میں گنوادی۔اس کا سہرا اسپنر جئکلیچ کو جاتا ہے،جنہوں نے 157 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔
نیوزی لینڈ کو 257 رنزکی برتری ہوئی ہے جو انگلینڈ کو ٹف ٹائم دے سکتی ہے۔پہلی اننگ میں کیوی ٹیم صرف 209 رنزبناسکی تھی،انگلینڈ نے 435 رنز 8 وکٹ پر اننگ ختم کی تھی۔
فتح سے 210 رنزکی دوری ہے۔9 وکٹیں باقی ہیں۔چوتھے روز کے کھیل کے خاتمہ پر انگلینڈ نے ایک وکٹ پر 48 اسکور بنالئے تھے۔