اپنے مخالف،پرائے حمایتی،کپل دیو کا بابر اعظم کے حق میں بڑا بیان۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ اپنے مخالف۔پرائے حمایت میں۔دنیائے کرکٹ کے سابق ممتاز آل رائونڈر کپیل دیو پاکستانی کپتانی کپتان بابر اعظم کی حمایت میں آگئے ہیں۔کہتے ہیں کہ ایک ایونٹ کی پرفارمنس پر آپ کسی کو کیسے ناایل کہہ سکتے ہیں ۔وہ اس سے قبل نمبر ون تھا اور ٹیم کو نمبر ون بناچکا تھا۔
دورہ آسٹریلیاکیلئے کیمپ تاریخ سیٹ،ورلڈکپ پوسٹ مارٹم کیلئے ایک انتظار،کپتان کون
بھارت کیلئے 1983 میں ورلڈکپ جیتنے والے کپتان کپل دیو کہتے ہیں کہ آپ لوگ آج کے دن کو دیکھتے ہیں،اسی کو بنیاد بناکر پبلک میں جائیں گے تو وہ بھی کہیں گے کہ جی یہ صفر ہوگیا،کسی ایک عام سطح کے پلیئر نے اس روز سنچری کی ہوگی تو وہ بولیں گے ،ہاں یہ ٹھیک ہے،اسے کھلائو۔ایسی آرا پر ٹیمیں نہیں بناکرتیں۔
کپل دیو نے کہا ہے کہ پہلی بال پر باربار کوئی بھی آئوٹ ہوسکتا ہے۔ہم یہ نہیں دیکھتےہم بیٹر کی کلاس،تیکنیک دیکھتے ہیں اور بابر اعظم اس میں بہترین ہیں۔
کرکٹ کمیٹی کہاں گئی،5 اوورز ایک اور 8 دوسرے پر،ایسے نہیں،مکمل سرو کریں گے،راشد لطیف