| | | | | | |

کراچی کے کپتان شان مسعود غصہ میں،میدان میں داخلہ سے روکاگیا،شاہین سے تو لڑپڑے

لاہور،کرک اگین رپورٹ

کراچی کے کپتان شان مسعود غصہ میں،میدان میں داخلہ سے روکاگیا،شاہین سے تو لڑپڑے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پی ایس ایل 9 کے اہم ترین میچ میں کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود عین اختتامی لمحات میں ضبط کھوبیٹھے۔دوران میچ لڑنے کیلئے میدان میں داخل۔سپورٹنگ سٹاف نے ہاتھوں سے روک کر واپس کھینچ لیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا،جب شان مسعود کو اچانک میدان میں داخل ہوتے دیکھا گیا،وہ  ایکشن ری پلے میں حسن علی کے حارث رئوف کے ہاتھوں کیچ آئوٹ دیئے جانے پر شدید برہم تھے۔ان کاماننا تھا کہ فیلڈر ایک ایکشن میں میچ نہیں لے سکے اور بال زمین سے ٹکراگئے ہیں لیکن تھرڈ امپائر آئوٹ دے چکے تھے۔

حارث رئوف کتنا شدید زخمی،شاہین آفریدی نے اپ ڈیٹ دے دی،فینز سے اپیل

کراچی کنگز کے جیتنے کے بعد جب دونوں ٹیمیں خیرسگالی کیلئے مل رہی تھیں تو اس وقت بھی شان مسعود نے بیچ میدان میں شاہین آفریدی پرغصہ کرتے اور برستے پائے گئے۔وہ باربار انگلی سے اشارے کرکے بول رہے تھے کہ غلط آئوٹ تھا،کپتان اور فیلڈر کو درست بات کرنی چاہئے تھی۔شاہین اس موقع پر نرم رہے۔

کراچی کنگز نے روایتی میچ 2 وکٹ سے جیتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *