| | | | | | |

کراچی کنگز پی ایس ایل 8 سے باہر،ایک اور شکست

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

 پاکستان سپر لیگ 2023 کے اہم ترین معرکہ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو  6 وکٹ سے ہراکر پیش قدمی جاری رکھی ہے۔وسیم اکرم کی ٹیم کراچی کنگز 8 میچزکے بعد چھٹی شکست کے ساتھ پی ایس ایل 8 سے باہر ہنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔2 فتوحات کے ساتھ 4 پوائنٹس لئے یہ ٹیم اگلے 2 میچزجیت کر بھی ریس میں نہیں آسکتی۔

پی ایس ایل 8 کے اہم ترین میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیتا،پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 201 اسکور بناکر اپنے آپ کو محفوظ بنایا ۔کپتان عماد وسیم نے 54 بالز پر 92 رنزکی جارحانہ اننگ کھیلی۔عرفان خان نے 30 رنزبنائے۔ٹام کرن نے 2 وکٹیں لیں۔

حسن علی کا ناقابل یقین کیچ،ریکارڈ،اسکور بک سے غائب

جواب میں  اسلام آباد یونائیٹڈ نے69 رنزپر 3 وکٹ گنواکر بھی ہدف 4 بالز قبل4 وکٹ پر پورا کرلیا۔اعظم خان نے ایک اور دھواں دھار اننگ کھیلی اور 41 بالز پر72 رنزبنائے۔4 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔فہیم اشرف نے 41 اور ایلکس ہیلز نے 34 رنزبنائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *