| | | | | |

کراچی ٹیسٹ،سرفراز نےتاریخی سنچری کے فوری بعد ساتھی بیٹر سے کیا کہا،عمل شروع

 

 

کراچی،کرک اگین رپورٹ

کراچی ٹیسٹ،سرفراز نےتاریخی سنچری کے فوری بعد ساتھی بیٹر سے کیا کہا،عمل شروع۔پاکستان کرکٹ ٹیم میں واپسی کرنے والے سرفراز احمد نے سنچری کی تکمیل کے بعد میچ جیتنے کی جانب مارچ شروع کردیا ہے۔وہ ساتھی پارٹنر کو کہہ چکے ہیں کہ ہم نے جیت کیلئے جانا ہے اور پوری کوشش کرنی ہے۔بیٹنگ بھی اسی طرح جاری رکھنی ہے۔

مسلسل چوتھی اننگ میں 50 سے اوپر جانے والے وکٹ کیپر بیٹر نے کیریئر کی چوتھی ،پاکستانی سرزمین پر پہلی  ٹیسٹ سنچری مکمل کی ہے۔انہوں نے 135 بالز پر یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

سرفراز احمد کے ساتھ اس وقت آغا سلمان کھیل رہے ہیں۔دونوں میں رفاقت جاری ہے اور سرفراز کی پلاننگ کے مطابق دونوں بیٹرز کھیل رہے ہیں۔پاکستانی ٹیم کو 15 اوورز مطلب 90 بالز پر 70 رنزکی ضرورت ہے اور 4 وکٹیں باقی ہیں۔دونوں بیٹرز سنگل اور ڈبلز بھی کررہے ہیں۔

نیشنل بنک ایرینا میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کے ہاتھ پائوں پھول رہے ہیں۔پاکستان نے فتح کی جانب مارچ شروع کردیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *