لاہور،کرک اگین رپورٹ
پی ایس ایل 9 میں ڈیبیو نصف سنچری بناکر لاہور قلندرزکی دھجیاں اڑانے والے 22 سالہ رائٹ ہینڈ بیٹر کے بارے میں دلچسپ انکشاف ہوا ہے۔یہ کرکٹر فیس بک سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تک پہنچے ہیں۔اس کے لئے نہ ہی کوئی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام تھا اور نہ ہی کوئی کیمپ۔اس میں نوجوان کرکٹرز اور محنتی کھلاڑیوں کیئے ایک سبق ہے کہ محنت سے وہ کہیں بھی پہنچ سکتے ہیں۔
شاہین اور حارث کو ورلڈکپ سے پڑتی مار پی ایس ایل 9 تک دراز،قلندرزکو مسلسل دوسری شکست
گلیڈی ایٹرز کی لاہقر قلندرزکےخلاف فتح کے بعد سرفراز احمد نے بتایا ہے کہ خواجہ نافع کی سٹوری منفرد اور دلچسپ ہے۔وہ شروع میں ایک اکیڈمی میں تھے اور دائیں بائیں بھی کھیلتے تھے لیکن ان کی ویڈیوز فیس بک پر ہوتی تھیں جو وہ خود بھی ڈالتے تھے،ہماری منیجمنٹ کی نگاہ سے وہ ویڈیو گزری اور اس کے بعد ایک سال میں ان کا مختصر ساسفر کوئٹہ گلیڈی ایٹرزتک آن پہنچا۔انہوں نے آج لاہور میں شاہین،حارث اور زمان جیسے پیسرز کے خلاف 31 بالز پر 60رنزکی فتح گر اننگ کھیلی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔
میچ کے بعد خواجہ نافع نے کہا ہے کہ میں نے صرف نیچرل گیم کھیلی ہے۔سامنےکون تھا،ذہن میں نہیں رکھا۔منیجمنٹ اور ٹیم مالکان کریڈٹ کے مستحق ہیں۔