| | | | | | |

شاہین اور حارث کو ورلڈکپ سے پڑتی مار پی ایس ایل 9 تک دراز،قلندرزکو مسلسل دوسری شکست

لاہور،کرک اگین رپورٹ

شاہین اور حارث کو ورلڈکپ سے پڑتی مار پی ایس ایل 9 تک دراز،قلندرزکو مسلسل دوسری شکست۔اس کے بعد وائیڈ بالز،لائن ولینتھ سمیت سب کچھ شروع۔ابتدائی اوورز،نہ ہی ڈیٹھ اوورز ،ایشیا کپ اور ورلڈکپ سے شروع ہوئی مار پی ایس ایل میں بھی جاری۔شاہین شاہ آفریدی اور حارث رئوف فیل۔دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو پاکستان سپرلیگ کے 9 ویں ایڈیشن میں مسلسل دوسری شکست ہوگئی ہے۔اب تو اسے  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی 5 وکٹوں سے ہرادیا ہے۔ایک ماوقع پر حارث رئوف رننگ کرتے ردرفرڈ کی راہ میں آئے اور اپنی فرسٹریشن ظاہر کی۔انہوں نے ہاتھ بھی مارا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور بیس اوورز میں7 وکٹ پر 187 اسکور کئے۔صاحبزادہ فرحان نے 43 بالز پر 62 رنزبنائے۔فخرزمان 6 اور ڈوسین 15 بناسکے۔عبداللہ شفیق 11 کرسکے۔جہاں داد خان نے17 بالز پر جارحانہ 45 رنزکی اننگ کھیلی۔4 چھکے اور 3 چوکے تھے۔عقیل حسنین نے 4 اوورز میں صرف17 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔محمد حسنین نے اتنے اوورز میں 2 وکٹ کیلئے 50 رنزکی مارکھائی۔

جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو7 سے بھی کم اوورز میں 69 رنزکا آغاز ملا۔سعود شکیل 40 جیسن رائے 24 کرنے میں کامیاب ہوئےکپتان ریلی روسو 18 سرفراز احمد 11 رنزبناکر ٹیم کو تھوڑا مشکل میں ڈال گئے۔خواجہ نافع اور ردر فرڈ نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں ۔15 اوورز میں اسکور147 تک لے گئے۔30 بالز پر 41 رنزبہت آسان ہوگئے تھے۔16 ویں اوور میں حارث رئوف کو دس رنز پڑے۔اب 24 بالز پر 31 رنزباقی تھے۔

اگلے اوور میں شاہین کو چھکاپڑا لیکن اس سے اگلی بال پرشاہین نے ردرفرڈ کو 14 پر آئوٹ کرکے کچھ خوشی پیداکی۔اس کے باوجود دوسرے اینڈ پر موجود 22 سالہ خواجہ نافع نے پہلی ایھ بی ایل پی ایس ایل ففٹی بناکر شاہین اور اس کے کیمپ کو مایوس کردیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہدف5 بالیں قبل 5 وکٹ پر پورا کرکے میچ 5 وکٹ سے جیت لیا۔یہ گلیڈی ایٹرز کی رواں ایونٹ میں مسلسل دوسری جیت ہے۔خواجہ نافع31 بالز پر 60 رنزکے ساتھ ناقابل شکست لوٹے۔

حارث رئوف کو 4 اوورز میں 47 رنزکی مار پڑی اور ایک وکٹ ملی۔شاہین نے 4 اوورز میں  38 رنز دیئے اور ایک وکٹ لی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *