ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے
خوشدل کیچزچھوڑکر لاہور کو خوش کرتے رہے،سلطانز نے ہاف درجن کیچ چھوڑے،قلندرز کا فائٹنگ ٹوٹل،بریتھویٹ بیٹ ڈرامہ۔ہاف درجن کیچز،چانسز،خوشدل سمیت ملتان نے لاہور کوخوش کردیا۔ملتان سلطانز کی جانب سے 6 بڑے مواقع دیئے جانے،ناقص فیلڈنگ اور ابتدائی وکٹ لیس بائولنگ کے باوجود لاہور بہت قلندز بڑا اسکور کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔یہ الگ بات ہے کہ ہاف درجن مواقع نے انہیں ایک بترین ٹوٹل 166 رنز تک پہنچادیا ہئ۔فائٹنگ پوزیشن پر کھڑا کیا ہے۔
حسن علی جہاں جاتا ہے،ماحول ہی بناتا ہے،پیسرکے دعوے پر دلچسپ تبصرے
ایک وقت تھا کہ ابتدائی 6 اوورز میں ایک وکٹ پر 51 تھا لیکن فخرزمان اور ڈوسین کے ہونے کے باوجود سنچری اسکور 13 ویں اوور میں ہوا۔یہاں فخرزمان 36 بالز پر 41 کرسکے۔ان کے 2 کیچز ڈراپ ہوئے۔ڈوسین بھی 37 بالز پر 54 کرگئے،2 مواقع انہیں ملے۔سکندر رضا 16 بالز پر 23 کرسکے۔آخر میں بریتھویٹ کا بیٹ شاٹ کھیل کر ایسا ٹوٹا کہ ان کو علم ہی نہ ہوا،بعد میں ایکشن کرتے ان کا بیٹ مڑا تو انہوں نے حیرت سے دیکھا اور پویلین کی جانب اشارہ کیا۔وہ 15 پر ناٹ آئوٹ تھے۔قلندرز نے بیس اوورز میں 5 وکٹ پر 166 اسکور کئے۔
رضوان نے یقینی سٹمپ ضائع کردیا،اننگ کے دوران غصہ میں کیوں،کیچ بھی چھوڑا
اس کے بعد بھی کیچز ڈراپ کا سلسلہ جاری رہا۔محمد علی نے 28 رنزدے کر 2 اور اسامہ میر نے25 رنز دے کر ایک وکٹ لی۔عباس آافریدی نے بھی سنگل وکٹ لی۔