لاہور قلندرز،پشاور زلمی میں ہاکی بھی ساتھ،ملتان کی بیٹنگ جاری

لاہور،کراچی:کرک اگین رپورٹ

لاہور قلندرز،پشاور زلمی میں ہاکی بھی ساتھ،ملتان کی بیٹنگ جاری۔ایک جانب کراچی میں ملتان سلطانز میزبان ٹیم کراچی کنگزکے دیئے گئے 168 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہے تو دوسری جانب لاہور میں بھی ایک بڑے شو کا انتظار ہے۔شاہین اور بابر میں جوڑ پڑنے والا ہے۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے تھنک ٹینک ہاکی کھیلتے اپنا وقت پاس کرنے لگے۔

لاہور قلندرزکی جانب سے شیئر کی گئی  ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ پشاور زلمی کے مینٹور انضمام الحق اور لاہور قلندرزکے ہیڈ  عاقب جاوید میں ہاکی سٹک پر بال ٹک کا مقابلہ ہوا ہے۔اس کے بعد منیجمنٹ کے لوگ ہاکی میں بھی مقابلہ کرتے پائے گئے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آج شام لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ ہوگا۔

ادھر کراچی میں سلطانز نے  جوابی  اننگ میں 5 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 41اسکور کرلئے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *