دبئی،کرک اگین رپورٹ۔
بابرا عظم کی بیماری کی تازہ اپ ڈیٹ،ٹاس اور پچ کی اہم نیوز۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پاکستان بمقابلہ بھارت کے ہائی وولٹیج میچ سے قبل کئی درامے چل رہے ہیں۔میچ کی سائیڈ پر کمنٹری اور تبصروں کیلئے موجود پاکستان اور بھارت کے سابق کرکٹرز گپ شپ اور دوستی میں مصروف ہیں۔شعیب اختر نے ایسی ہی ایک تصویر شیئر کی ہے۔وسیم اکرم اور بھارت کے اجے جدیجہ وغیرہ گپ شپ میں ہیں۔
بھارتی کیمپ سے اطلاعات ہیں ہیں کہ وہ تاحال ایک اور سپنر کی سوچ میں ہیں۔پاکستانی کیمپ سے بابر اعظم کی آنکھوں کی انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے لیکن وہ کھیلیں گے۔
پچ سلو ہے۔بیٹنگ کیلئے ساز گار بتائی گئی ہے اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے بائولنگ کو ترجیح دے گی۔رضوان نے پچ کا معائنہ کیا ہے۔
دبئی میں کھیلے گئے 98 ون ڈے میچز میں 4 بار صرف 300 سے زائد اسکور بنے۔34 بار پہلے بال کرنے والی ٹیم جیتی۔287 رنزکا بڑا ہدف سری لنکا نے پاکستان کیخلاف عبور کیا۔