کرک اگین رپورٹ۔لطیفہ نہیں،حقیقت مگر لطیفہ تو بنے گا،پاکستان چیمپئنز ٹرافی سکواڈ میں ایک تبدیلی،اعلان کی تاریخ ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ یہ ایک لطیفہ نہیں ہے مگر یہ ایک حقیقت ہے ،لیکن یہ حقیقت ایک لطیفہ بن جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے سلیکٹرز کے ذریعے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اعلان کردہ 15 کھلاڑیوں میں تبدیلی کرنے جا رہاہے اور اس کا اعلان ایک غیر متوقع کام کے ذریعے کیا جائے گا۔ ان فٹ ،کچھ اور مسائل۔ 15 رکنی اسکواڈ کو اسپنر کے ذریعے بیلنس کیا جائے گا، اس کے لیے سفیان مقیم اور ساجد خان یا نعمان علی میں سے ایک کھلاڑی کے انتخاب کا امکان ہے۔
تین فروری کی صبح کرک اگین کو انتہائی مصدقہ ذرائع سے خبر ملی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور اس کے سلیکٹرز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اعلان کردی سکواڈ پر سابق کرکٹرز اور کرکٹ فینز کی جانب سے کی جانے والی تنقید کے بعد بیک فٹ پر چلے گئے ہیں اور اب عین وقت پر ایک تبدیلی کریں گے، چونکہ آئی سی سی کی جانب سے 11 فروری تک اس اعلان کردہ سکواڈ میں تبدیلی ممکن ہے ،چاہے انجری کا بہانہ ہو ،چاہے کوئی اور فسانہ ہو تو پی سی بی اس کے ذریعے اپنے سکواڈ میں ایک تبدیلی کرے گا ۔یہ کیوں ہوا ،اس لیے کہ جب سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم سمیت کرکٹرزاور فینز اور سابق کرکٹرز نے اعلان کردہ سکواڈ اور اس میں سلیکٹ تین سے چار کھلا ڑیوں پر حیرت کا اظہار کیا تو پی سی بی اور اس کے کرتا دھرتا کو احساس ہوا یہ تو کام خراب ہو گیا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان سکواڈ کا اعلان،ایک حیران کن واپسی،
ورنہ حالت تو یہ ہے کہ ایسے ہی واقعات میں سے کسی ایک واقعے پر اس رجیم کے ایک کپتان سے سوال کیا جائے کہ آپ کی کپتانی میں 12 ٹیسٹ کھیلے گئے۔ نو ہار گئے۔ تین جیتے۔ آپ ایک بھی ڈرا تک نہ کھیل سکے۔ آپ کی حالت، آپ کی ذاتی پرفارمنس اوسط درجے کی ہے تو اگلی ٹیسٹ چیمپین شپ وہ بھی جبکہ آئی سی سی اس کے ارد گرد شکنجہ سخت کر رہا ہے، اس کے لیے اپنا فیصلہ خود کریں گے یا پاکستان کرکٹ بورڈ کو کرنے دیں گے،وہ ہتھے سے اکھڑ گئے ۔توہین کا الزام لگا دیا اور ہتک آمیز رویے کا الزام لگایا گیا۔ جواب نہ ہو تو یہی کچھ ہوتا ہے۔ میں حیران ہوں اس بات پر کہ گزشتہ دو سال میں پاکستان کے سلیکٹرز ،کوچز ،کرتا دھرتا ،ہر کوئی اڑ گیا ۔کپتان نہیں اڑا۔ یہ وہ کپتان تھا ،جب پاکستان میں حکومت تبدیل ہوئی۔ رمیز راجہ کو ہٹایا گیا۔ جو پی سی بی چیئرمین تھے۔ان دنوں شان کپتان بنانے کی باتیں ہو رہی تھی۔ کیا وہ پرفارمنس کی بات تھی ۔بابر اعظم کے خلاف ایک ایکشن تھا یا کوئی بہت بڑا ویژن تھا۔ جو بھی تھا ،سمجھنے والے سب سمجھتے ہیں۔ ایسے لوگوں سے جب سوال کیا جائے تو ہتھے سے اکھڑتے ہیں، بہرحال بات دوسری طرف جا رہی ہے ۔
بریکنگ نیوز کرکٹ کی ہے کہ پاکستان سکواڈ میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اعلان نو سے 10 فروری تک متوقع ہے۔