| | | | | |

جوئے روٹ کے جواب سے بھی قہقہے،باورچی اورٹیم سلیکشن کا بتادیا،گیم پلان بھی آشکار

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

انگلش کھلاڑی جوئے روٹ نے کہا ہےکہ ہر سیریز اہم ہوتی ہے۔،ٹیسٹ سیریز خاص ہوتی ہے،چاہے اس کا تعلق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن سے ہویا نہ ہو۔ہم یہاں جیتنے کے لئے آئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ایک بار پھر قہقہے لگ گئے،جب ان سے باورچی اور ٹیم پلان کے بارے میں پوچھا گیا۔

جوئے روٹ نے بتایا ہے کہ کھلاڑی بیمار ضرور ہیں لیکن یہی اسکواڈ کل کھیلے گا،اس میں کوئی تبدیلی نہ ہوگی۔جہاں تک گیم پلان کا تعلق ہے تو انہوں نے پوچھا میرا پلان یا ٹیم کا پلان،جب پوچھا گیا کہ ٹیم کاپلان بتائیں،انہوں نے کہا کہ تیز بیٹنگ،جلدی رنز اور فوری وکٹوں کا حصول۔اس پر سب مسکراپڑے۔

ٹرافی رونمائی ملتوی،اپنے باورچی کے باوجود انگلش ٹیم بد ہضمی کا شکار، بین سٹوکس محروم

جوئے روٹ کہتےہیں کہ اس شیف کے ساتھ ہمارا برسوں سے تعلق ہے ،ایسا کچھ نہیں ہوا کہ اس کا کہیں قصور ہو لیکن ظاہر ہے کہ بیماری آجاتی ہے،ہم پوری دنیا میں گھوم رہے ہوتے ہیں۔

جوئے روٹ کپتان بین سٹوکس کی بیماری کے بعد پریس کانفرنس کررہے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *