کرک اگین رپورٹ،وائٹ بال کی طرح ٹیسٹ کرکٹ میں بھی نیا ہیڈ کوچ،شان مسعود بطور کپتان فارغ،کون آرہے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے وائٹ بال کوچ بدل دیا۔ایسا کوچ لایا گیا جس کا کوئی کرکٹ میچ ہی نہیں ہے۔مطلب انٹرنیشنل چھوڑیں،کوئی فرسٹ کلاس میچ تک نہیں ہے۔وہ 22 سال سے کوچنگ کی فیلڈ میں آئے،گویا پیدائشی کوچ تھے۔ان کا تعلق نیوزی لینڈ سے ہے اور ان کا نام مارک ہیسن ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوچنگ کرتے ہیں۔یہ خود مختار کوچ بن سکیں گے یا نہیں۔اگر نہیں تو پھر چل سو چل ہوگا اور اگر ہاں تو پھر ان کو بھی جانا ہوگا۔اس کے ساتھ اب ٹیسٹ کرکٹ کیلئے بھی نئے ہیڈ کوچ کی تلاش ہے۔اس کیلئے ابتدائی طور پر مصباح الحق کا نام سامنے آیا ہے لیکن ذرائع سے علم ہوا ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے 3 سابق کرکٹرز بھی اس ریس میں شریک ہیں۔ان میں سے 3 نے ایک شرط رکھی ہے کہ ٹیسٹ کے کپتان کو تبدیل کرنا ہوگا،اس وقت شان مسعود کپتان ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ میں مزید تبدیلوں کا امکان ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کو ہٹائے جانے کا امکان ہے ۔شان مسعود کی جگہ سعود شکیل کو نیا ٹیسٹ کپتان بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔سعود شکیل کو ٹیسٹ کپتان جبکہ مصباح الحق کو ٹیسٹ کرکٹ کا ہیڈ کوچ بنایا جائے گا۔
اگلی ٹیسٹ سیریز میں شان مسعود کپتان نہیں ہونگے ،بڑا دعویٰ آگیا
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی سی بی شان مسعود کی بطور ٹیسٹ کپتان ناقص کارکردگی سے ناخوش ہے۔شان مسعود نے بطور کپتان اب تک صرف تین ٹیسٹ میچز میں کامیابی حاصل کی ۔شان مسعود بطور کپتان مسلسل تین ٹیسٹ سیریز ہارنے والے پہلے کپتان ہیں۔شان مسعود کی قیادت میں پاکستان پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں وائٹ واش ہوا۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آخری نمبر پر رہا۔پی سی بی ٹیسٹ کرکٹ میں نئے کپتان اور کوچ کے ساتھ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-2027 کا آغاز کرنا چاہتا۔
دیکھنے کی ایک دلچسپ کہانی کیا ہوگی
شان مسعود اپنا فیصلہ خود کریں گے یا پی سی بی کے اعلان کا انتظار کریں گے۔
پی سی بی کو جلدی تو نہیں ہے لیکن سیٹ اپ کو سیٹ تو کرنا ہوگا۔پاکستان کی پہلا ٹیسٹ سیریز سال کے آخر میں جنوبی افریقا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز ہے۔