راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
رن آئوٹ کی وجہ سن لیں،بابرکو بتاتے سردی لگ گئی،شاداب کا موقف،بال پکر کیسے بنا ٹیم کا کھلاڑی۔پی ایس ایل 9 کا میچ تو اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیت لیا لیکن چند واقعات نے دلچسپی حاصل کی۔ناکام ٹیم کے کپتان بابر اعظم صفر پر رن آئوٹ ہوئے،میچ کے بعد انہوں نے اس کی وجہ یہ بتائی ہے کہ غلط کال تھی،یہ غلط کام ہوا لیکن کرکٹ میں ایسا ہوجاتاہے۔
شاداب خان نے 80 رنزکی اننگ کھیلنے اور 41 رنزکے عوض 3 وکٹ لینے پر مین آف دی میچ یوارڈ لیا۔انہوں نے پچ کے بارے میں کہا کہ وہ سوئنگ ہورہا تھا،بیٹنگ آسان نہیں تھا،ذہن میں کوئی بڑا ٹوٹل نہیں تھا،اوور ٹو اوور چل رہے تھے اور ہر اوور میں ایک بائونڈری لگ رہی تھی۔
پی ایس ایل9،شاداب کا ڈبل تڑکا،عامر جمال ہارکر بھی بڑا شو کرگئے،زلمی ناکام،ٹیبل پر ہلچل
بابر اعظم پورے میچ میں سردی سے پریشان رہے اور میچ کے بعد بھی بار بار یہ کہتے پائے گئے کہ سردی بڑی ہے۔کبھی کیا اور کبھی کیا پہن رہے تھے۔
عامر جمال کا کس انڈین پلیئر کاجشن،شاداب اور نسیم کا کیسا ری ایکشن
اسلام آباد یونائیٹڈ کے فیلڈر کولن منرو نے بال پکر کو پشاور زلمی کا کھلاڑی ہی سمجھ لیا،آخر میں ایک چھکے کو پکڑ نے کی کوشش ناکام ہوئی،ان کے پیچھے موجود بال پکر نے کیچ لیا لیکن بھاگتے کولن منرو نے اپنا پائوں ان پر پڑنے سے بچایا،کیچ پکڑنے پر انہوں نے بال پکر کو باہوں میں بھرلیا،پھر کیا تھا،2 کھلاڑیوں کی طرح ان کے ساتھ جشن منایا اور خوب انجوائے کیا۔
یہ میچ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی سے 29 رنز سے جیت لیا ہے۔