| | | | | | |

پی ایس ایل9،شاداب کا ڈبل تڑکا،عامر جمال ہارکر بھی بڑا شو کرگئے،زلمی ناکام،ٹیبل پر ہلچل

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل9،شاداب کا ڈبل تڑکا،عامر جمال ہارکر بھی بڑا شو کرگئے،زلمی ناکام،ٹیبل پر ہلچل۔کرکٹ کی تاز ترین خبریں یہ ہیں کہ شاداب خان کی آل رائونڈ پرفرامنس،پی ایس ایل 9 میں ڈرامائی موڑ،اہم ترین وقت پر پشاور زلمی اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہارگئی،پوائنٹس ٹیبل پر ہلچل۔عامر جمال نے شو لوٹ لیا،حریف کپتان شاداب خان بھی گلے لگانے پر مجبور ہوگئے۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں  اسلام آباد یونائیٹڈکے 196 رنزکے جواب میں پشاور زلمی اننگ کا آغاز تباہ کن تھا۔18 پر 5 آئوٹ تھے۔صائم اور محمد حارث ایک ایک جب کہ بابر اعظم صفر پر رن آئوٹ ہوئے۔رومین پاول بھی صفر پر گئے۔عامر جمال اورپال والٹر نے چھٹی وکٹ پر 107 رنزکی شراکت کرکے امید کا دیا جلایا۔عامر جمال نے 27 بالز پر ہاف سنچری مکمل کی لیکن 152 کے اسکور پر وہ بھی 18 ویں اوور کے اختتام سے ذرا قبل 87 شاندار رنزبناکر بولڈ ہوگئے،شاداب نے انہیں دھکا دے کر گلے لگایا۔عارمر جمال نے6 چھکے اور 8 چوکے لگائے،اس کے بعد زلمی اننگ بیس اوورز میں 9 وکٹ پر167 رنز بناسکی اور 29 رنزسے ہارگئی۔شاداب نے 41 رنز دے کر 3 اور حنین شاہ ،رومان رئیس نے 2،2 آئوٹ کئے۔

عامر جمال کا کس انڈین پلیئر کاجشن،شاداب اور نسیم کا کیسا ری ایکشن

اس سےقبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے 4 وکٹ پر 196 رنزبنائے۔ شاداب خان نے 51 بالز پر 80 کی اننگ کھیلی۔صائم ایوب نے 2 آئوٹ کئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *