لاہور۔ کرک اگین رپورٹ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 کے حوالے سے اہم ترین فیصلے کر لیے گئے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی صدارت میں پی ایس ایل کی گورننگ کونسل کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سی ای او سلمان نصیر، تمام فرنچائزز کے نمائندوں اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں لیگ کے اگلے سیزن کی تاریخوں، پلےئرز ایکوزیشن اور نئے قوانین کی منظوری دی گئی ہے۔
تازہ ترین کرکٹ نیوز کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 12واں سیزن اگلے سال 18 مارچ سے 2 مئی 2027 تک پاکستان کے 5 سے 6 شہروں میں کھیلا جائے گا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل پاکستان میں کرکٹ کا سب سے بڑا اسٹیج ہے، اور گزشتہ سیزن کا اختتام ریکارڈ تماشائیوں کے سامنے ہوا تھا، اسی مومینٹم کو برقرار رکھتے ہوئے اس بار میچز زیادہ شہروں میں کروائے جائیں گے۔ پی ایس ایل سے پہلے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ گولڈ اور سلور کا انعقاد بھی کیا جائے گا، جبکہ اگلے ہفتے پی ایس ایل کی ایک خصوصی کرکٹ ورکشاپ بھی ہوگی۔
اس سیزن کی سب سے بڑی بریکنگ پلیئرسائننگ کے حوالے سے ہے، جس کے تحت ڈائریکٹ سائننگ کا عمل 23 اکتوبر سے 23 نومبر تک جاری رہے گا۔ نئے قانون کے مطابق، ہر فرنچائز ایک مارکی کھلاڑی کو براہ راست سائن کر سکتی ہے، بشرطیکہ اس کھلاڑی نے پی ایس ایل کے گزشتہ دو سیزن نہ کھیلے ہوں۔ اس کے بعد، پی ایس ایل 12 کے لیے پلیئرز آکشن کا انعقاد 23 جنوری کو کیا جائے گا۔
سی ای او سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ ان فیصلوں کے ساتھ ہی تمام فرنچائزز کے درمیان بہترین اسکواڈ بنانے کی ریس کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔
