‘
ابوظہبی،لندن:کرک اگین رپورٹ
انگلینڈ کے فاسٹ بائولر مارک ووڈ کی پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت کا پرچہ کاٹ دیا گیا ہے۔32 سالہ پیسر ٹیم کے ساتھ ابوظہبی میں نہیں ہیں اور نہ ہی وہ اسلام آباد ان کے ساتھ آسکیں گے۔مارک ووڈ اتوار کےبعد میچ کے آغاز سے 3 روز قبل اسلام آباد،راولپنڈی میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے لیکن فیصلہ ہوگیا ہے کہ وہ پہلے ٹیسٹ میں شرکت کے اہل نہ ہونگے۔
پیسر کو آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل سے قبل کولہے میں چوٹ لگی تھی،اس کے بعد وہ دونوں ناک آئوٹ میچزنہیں کھیل سکے تھے۔اب ان کا کہنا یہ ہے کہ وہ فٹ ہیں لیکن پہلا ٹیسٹ کیمپ کے ساتھ بیٹھ کردیکھیں گے۔
ادھر ابوظہبی میں موجود انگلش ٹیم نے انگلش لائنز کے خلاف 3 روزہ میچ کا آخری روز نہیں کھیلا،بلکہ اسے 2 گھنٹے کے پریکٹس سیشن میں تبدیل کردیا،جمعہ کو کھلاڑیوں نے ایسے ٹریننگ کی،جیسے وہ کیمپ میں ہوں،میچ کا تصورہی نہ تھا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کمیپ۔پہلے روز کیا ہوا
اس میچ کے 2 روز میں انگلینڈ نے پہلے دن 501 رنزکئے تھے اور اس کے 7 کھلاڑی آئوٹ ہوئے تھے۔ادھر جواب میں انگلینڈ لائنز نے 9 وکٹ پر 415 اسکور کئے تھے۔
انگلش کپتان بین سٹوکس کہتے ہیں کہ پاکستان کھیلنے نہیں،فتح کے یقین کے ساتھ جارہے ہیں۔دوسرا اپنے پلیئرز سے یہ نہیں کہہ رہے کہ آپ نے فلاں فلاں کام کرنا ہے بلکہ یہ دیکھ رہے ہیں کہ کون کیا کرسکتا ہے۔
انگلش ٹیم اتوار 27 نومبر کو اسلام آباد اترے گی،یکم دسمبر سے راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔