| | | | | | |

مارک ووڈ وکٹ پر دوڑ پڑے،پاکستان کے لئے خطرہ،ہیلز کانیا دعویٰ،حارث اور شاہین کے چرچے کہاں

میلبرن،کرک اگین رپورٹ

انگلینڈ کے نہایت خطرناک فاسٹ بائولر مارک ووڈ نیٹ پر بائولنگ کررہے ہیں۔ایم سی جی میں انگلش ٹریننگ کیمپ میں مارک ووڈ فل سٹرینتھ کے ساتھ ایکشن میں ہیں اور یہ پاکستان کے لئے خطرہ ہے،اس لئے کہ پاکستان میں کھیلی گئی ٹی 20 سیریز میں انہوں نے بابر اعظم سمیت متعدد پلیئرز کو ایک سے زائد بار شکار کیا تھا،ان کی اچھال والی تیز ترین گیندین اس وقت تیز رفتاری کے ریکارڈ پر ہیں۔آسٹریلیا میں جاری ورلڈٹی 20 کپ میں وہ اب تک فاسٹسٹ بالز کرچکے ہیں۔انجری کی وجہ سے وہ بھارت کے خلاف نہیں کھیلے تھے۔

ایلکس ہیلز نے دعویٰ کیا ہے کہ کلا توار کو پاکستان کے خلاف جیت کر ایک بھاری انعامی رقم کے ساتھ اپنے ملک واپس جانا چاہتے ہیں،جوس بٹلر کے ساتھ مل کر سیمی فائنل میں بھارت کی بینڈ بجانے والے ہیلز کو یقین ہے کہ پاکستان کو ہرانا آسان ہوگا۔

ایم سی جی کے باہر فینز زون میں شاداب اور معین علی نے کیا اشارہ دیا

انگلش میڈیا میں اس وقت شاہین شاہ آفریدی کا خوف ہے،اس لئے کہ لیفٹ ہینڈ پیسر اپنے آخری 4میچز میں 10 وکٹیں لے چکے ہیں،پاکستان کے لئے ٹرمپ کارڈ ہونگے۔1992 ورلڈکپ فائنل میں وسیم اکرم بنے تھے۔ساتھ میں دونوں ہی لیفٹ ہینڈ پیسر ہیں۔

آسٹریلین میڈیا نے حارث رئوف کو ایم سی جی کے ٹی 20 فائنل کے لئے پاکستان کا خاص ہتھیار قرار دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق رئوف پاکستان کو بہتر مدد دے سکتے ہیں۔

ہمارا یقین ہے کہ کرکٹ کے ساتھ کچھ اور بھی چل رہاہے،بابر اعظم،جوس بٹلر نے کیا کہا

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *