| |

لبوشین نے کرکٹ اور ٹینس کو ایک ساتھ ملادیا،عثمان خواجہ ودیگر کو بھی لانے کی خواہش

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

آسٹریلیا کے ٹاپ کلاس بیٹر مارنوس لبوشین نے کرکٹ اورٹینس کو ایک کردیا،ساتھ میں متعدد پلیئرز کو شامل کرکےکرکٹ اور ٹینس کے ملے امتزاج سے ایک نیا کھیل دنیا کو دکھایا ہے اورساتھ میں کہا ہےکہ وہ اسے آسٹریلین کیمپ سے شیئر کریں گے اور سٹیون سمتھ ،عثمان خواجہ و ڈیوڈ وارنر کو بھی کھیلنے کا کہیں گے۔

ایک عرصہ تک ٹاپ پوزیشن پر رہنے والے مارنوس لبوشیبن نے جمعہ کو ایک ویڈیو شیئر کی ہے،جس میں صاف طور پر دیکھاجاسکتا ہے کہ آسٹریلین  بیٹرلبوشین بیٹ پکڑے ٹینس کورٹ میں کھڑے ہیں،ان کے ساتھ ایک اور ساتھی کھلاڑی ڈبل جوڑی کی صورت میں ہیں۔مقابلہ میں بھی ڈبل پلیئرز ہیں۔

جسپریت بمراہ کی جگہ کون،بھارتی بورڈ کا علی الصبح اعلان،نام سامنے آگیا

دونوں جانب سے کرکٹ بیٹ پکڑے شاٹس کھیلے جارہے ہیں اور درمیان میں ٹینس کورٹ بھی ہے ۔یوں شاٹ بھی ٹینس والے اسٹائل میں کھیلنی ہے جس نے اگلے دائرہ میں ایسے شاٹ پچ ہوکر گرنا ہے کہ مخالف بیٹر کو شاٹ کھیلنے کا موقع ملے۔

یوں فینز کو کرکٹ اور ٹینس ایک ساتھ ہوتی دکھائی دی ہے۔یہ ایک سخت پریکٹس ہے۔لبوشین کہتے ہیں کہ وہ ڈیوڈ وارنر،عثمان خواجہ  اور سٹیون سمتھ کو بھی اس پر لائیں گے اور آسٹریلین کیمپ کو بھی اس کے لئے قائل کریں گے۔اس پریکٹس سے شاٹس کھیلبنے،موو ہونے اور نت نئی شاٹس کا تجربہ ملتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *