حیدر آباد دکن،کرک اگین رپورٹ
میتھیو ہیڈن نے دوران کمنٹری پاکستانی کھلاڑیوں کے ڈسپلن اور اسلام کی بات کردی،متعدد اہم خبریں ساتھ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مینٹور میتھیو ہیڈن بھی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کی کمنٹری اور تبصرے کے لئے حیدرآباد دکن میں موجود ہیں،انہوں نے کمنٹری کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریف کی اور کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی اسلام کے بہت قریب ہیں،اسی وجہ سے وہ ڈسپلن کے قریب رہتے ہیں۔انہوں نے مسید بھی تبصرے کئے۔اہم بات یہ ہے کہ گزشتہ سال آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران رضوان نے انہیں قرآن کریم تحفہ میں گفٹ دیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کل بھارت روانہ ہونگے۔وہ پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے۔مکی آرتھر اور کپتان بابر اعظم سے مشاورت کریں گے۔ساتھ میں بھارت کے کسی میڈیا گرپ پر بھی ماہرانہ تبصرے کریں گے۔
شادب خان نے شکست کے بعدکہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں جیت ہار اہم نہیں تھی،اصل بات یہ تھی کہ ہم، گیم کو آخر تک کھیلنا اور اپنے حق میں کرنا چاہتے تھے اور اس کے لئے سب نے محنت کی۔سب کو موقع ملا،ایسا موقع پھرآیاتو نیا نہیں ہوگا،ورلڈکپ میں کام آئے گا۔
ایم سی سی کے نئے صدر اور سابق سری لنکن کرکٹر کمارسنگاکارا نے اپنی آل ٹائم ورلڈکپ الیون میں پاکستان کی جانب سے عمران خان اور وسیم اکرم کو شامل کیا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ میرے سسر شاہد خان آفریدی کرکٹ میں میرے سے بہتر ہیں،وہ اب بھی سمارٹ اور فٹ ہیں۔
افغانستان کے ایک نہیں،2 بیٹرز ریٹائرڈ،پھر بھی سری لنکا کو اپ سیٹ شکست
سوشل میڈیا پر بابر اعظم کے ریٹائرڈ ہونے سے عمران خان کی یاد تازہ ہوگئی،ٹیسٹ کرکٹ میں انہوں نے 93 کے انفرادی اسکور پر اننگ ختم کی تھی اور ڈکلیئر کی تھی،ایسا ٹیسٹ ہسٹری میں کسی کپتان نے نہیں کیا۔
وارم اپ میچ،پاکستان کو ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا سے بھی شکست،بابر اعظم کی ادھوری اننگ کا تذکرہ
پاکساتن کرکٹ ٹیم کل 4 اکتوبر کو آرام کرے گی،کوئی پریکٹس میچ شیڈول نہیں ہے۔
محمد عباس ہیتھروایئرپورٹ پر 24 گھنٹے سے محصور،پسینہ سے بری حالت،اپیل کردی