کولمبو،کرک اگین رپورٹ
میاندادرضوان کی حمایت میں آگئے،سعید انور کو عمران خان کی یاد،حسنین کی کلاس بائولنگ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میاں داد محمد رضوان کی حمایت میں کھل کرسامنے آگئے ہیں۔کولمبو میں موجود ایل پی ایل فرنچائز کیمپ سے انہوں نے پاکستانی وکٹ کیپر کے بارے میں رائےدی ہے اور کہا ہے کہ محمدرضوان ایک خطرناک بیٹر ہے۔وہ کچھ بھی کرسکتا ہے۔اسے وکٹ پر زیادہ سے زیادہ وقت کاقیام کرنا چاہئے۔وہ پاکستان کیلئے طویل وقت تک کامیابی کی ضمانت بن سکتاہے۔
سابق پاکستانی اسپنر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ کینڈی میں پاکستان کا بھارت کے خلاف ایشیا کپ کا 2 ستمبر کا میچ نہایت بڑا میچ ہے۔وکٹ اسپنرزکو مدد دے گی،ہمارے پاس شاداب اور نواز وغیرہ ہیں لیکن کامیابی میں پلیئرز کی فٹنس کا رول نہایت ہی اہم ہوگا۔
ادھر سعید انور کو کپتان کی یاد آگئی ہے۔انہوں نےپاکستان کے1992 ورلڈکپ اسکواڈ کی ایک یاد گار تصویر شیئر کی ہے۔سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ وہاں تم جائو۔گریٹ عمران خان کی قیادت میں 1992 ورلڈکپ کے بعد کا ایک کم بیک۔ایک چیمپئن اسکواڈ۔اس میں سعود انور بھی نمایاں ہیں لیکن وہ ان فٹ ہونے کے سبب ورلڈکپ نہیں کھیل سکے تھے۔
اپ سیٹ نہیں بہت بڑا اپ سیٹ،دوسرا ٹی 20،کیویز عرب امارات میں بچوں سے ہارگئے
ایل پی ایل 2023 کوالیفائر 2 میں کینڈی نے گالے ٹائنٹنز کو 34 رنز سے ہراکر فائنل کا ٹکٹ کٹوالیا ہے۔کینڈی نے 7 وکٹ پر 157 اسکوربنائے۔کپتان ہاسارنگا نے 48 کی اننگ کھیلی،حارث 7 اور آصف علی10 ہی کرسکے۔جواب میں گالے ٹیم 8 وکٹ پر 123 اسکور ہی کرسکی۔محمد حسنین نے تباہ کن بالز کیں۔3 اوورز میں صرف8 رنزدےکر 2 وکٹیں لیں۔
ایشیا کپ 2023 کمنٹری پینل کا اعلان،رمیز راجہ اچانک نکال دیئے گئے