میلبرن،کرک اگین رپورٹ
پاکستان اور بھارت کے میچ میں بہت کچھ ایسا ہوا جو عام میچزمیں نہیںن ہوا کرتا۔یہی وجہ ہے کہ ایک موقع ہر کمنٹیٹر نے آسٹریلیا کے مائیکل کلارک سے پوچھا کہ یہ کیا ہورہا ہے۔مائیکل کلارک نے برجستہ جواب دیا کہ مجھے نہیں علم۔شاید ایم سی جی کے بڑے گرائونڈ اور بڑے میچ کا پریشر ہے۔
یہ اس وقت پوچھا تھا جب شان مسعود کا ایک کیچ ہوا میں اچھلا۔ویرات کوہلی اسے دیکھ ہی نہ سکے جب کہ کیچ میدان میں کافی اونچا تھا۔اس موقع پر کپتان روہت شرما کا انداز دیکھنے لائق تھا۔
چالاکی کام نہ آئی،بھارتی فیلڈر نے یہ کیا کردیا
ایک اور موقع پر بھارتی فیلڈر سے رن آئوٹ ضائع ہوا تو روہت شرما اس پر غصہ کرتے پائے گئے۔پاکستانیا ننگ کے دوران بھارتی فیلڈرز آخر میں شدید دبا ئو میں رہے۔رضوان اور بابر کے جلد آئوٹ ہونے کے بعد بھی پاکستانی ٹیم کے 159 رنزکا دبائو تھا کہ بھارتی اننگ بھی نہ سنبھل سکی۔10 اوورز میں 4 وکٹ پر صرف 45 رنز تھا۔روہت شرما،کے ایل راہول،اکسر پٹیل اور سوریا کمار یادیو شکار ہوگئے۔
حارث رئوف نے جس انداز میں سوریا کمار کو آئوٹ کرنے کا جشن منایا،وہ دیکھنے لائق تھا۔رضوان نے جیسے کیچ پکڑا۔وہ بھی منفرد انداز کا تھا۔اسی طرح اکسر پٹیل ویرات کوہلی کی وجہ سے رن آئوٹ ہوگئے۔ایسا لگا کہ جیسے رضوان کا ہاتھ وکٹوں کو لگا ہو لیکن بال لگی تھی۔