ڈربی،کرک اگین رپورٹ
مکی آرتھر کا امپائرز سے جھگڑا ہوگیا۔ان کی ٹیم میچ نہ جیت سکی
سیزن کی پہلی جیت کو تاحال ترس گئی ہے۔
یہ واقعہ انگلینڈ میں پیش أیا ،جب کائونٹی کے اہم میچ میں ڈربی میں لیسٹر شائر کے خلاف اختتامی لمحات میں ان کی ٹیم ڈربی شائر کو 3 اوورز میں جیت کے لئے 54 رنز کا ہدف ملا،لیکن جب اوپنرز میدان میں اترے تو یہی ہدف 6 بالز پر 54 ہوگیا۔درمیان میں بارش کا مسئلہ ہوا اور نہ ہی کم روشنی کا۔
کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ لیسٹر شائر 122 اور 281 پر آئوٹ ہوئی۔ڈر بی نے پہلی اننگ 7 وکٹ پر 350 رنز کے ساتھ ڈکلیئر کی تھی۔یوں آخری دن وقت ختم ہونے سے قبل ان۔کو 3 اوورز میں 54 کا ہدف ملا جو دیکھتے ہی دیکھتے 6 بالز پر 54 رنز ہوگیا۔
بابر اعظم نے رضوان کی خواہش کا جواب دے دیا،امام الحق کےمتعلق بھی وضاحت
حریف ٹیم لیسٹر شائر کوچز نے 40 منٹ قبل ہی ایک سی بی سے رابطہ کیا۔پھر قوانین پر توجہ کروائی ۔انہوں نے امپائرز سے بات کی تو اننگ تبدیلی کے وقت کو 10 منٹ شمار کرکے باقی ایک اوور میں یہ ہدف سیٹ کیا گیا۔
مکی آرتھر جو ڈربی شائر کے ہیڈ کوچ ہیں،انہوں نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور امپائرز سے تکرار بھی کی۔ان کی ٹیم کے اوپنرز نے پھر 6 بالیں ڈاٹ کھیلیں،سنگل سے بھی انکار کردیا ۔یوں میچ ڈرا ہوگیا۔
اسی روز مکی آرتھر کی ایک اور انٹرنیشنل ٹیم پاکستان کو نیوزی لینڈ سے 5 ویں ون ڈے میں شکست ہوگئی اور ان کی آئی سی سی کی پہلی پوزیشن بھی ختم ہوگئی۔مکی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر کے طور پر چارج سنبھال لیا ہے ۔