اندور،کرک اگین رپورٹ
چمتکار نہ ہوا،بھارت کو 9 وکٹ کی شکست،آسٹریلیا کی واپسی۔بھارت کو ہوم گرائونڈ پر آسٹریلیا کے ہاتھوں بڑی ٹیسٹ شکست۔بارڈر،گاواسکر ٹرافی کے تیسرے ٹیسٹ میں کینگروز نے9 وکٹ کی فتح کے ساتھ 4 میچزکی سیریز ڈراکرنے کی امیدیں باندھ لیں،ساتھ میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی ٹکٹ بھی قریب ہے۔شکست کے باوجود بھارتی ٹیم کو سیریز میں 1-2 کی برتری ہے۔
اندور میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے 76 رنزکے ہدف کے تعاقب میں پہلا نقصان صفر پر برداشت کیا،جب ایشون نے پہلے ہی اوور میں عثمان خواجہ کو صفر پر چلتا کردیا۔اس کے بعد بھارتیوں کو چمتکار کی امیدیں ہوئیں لیکن لبوشین اور ٹریوس ہیڈ نے متعدد ڈراموں اور اپیلوں کے باوجود اسکور مزید کسی نقصان کے بغیر پورا کردیا۔مارنوس لبوشین 28اور ہیڈ 49 پر ناٹ آئوٹ رہے۔
چھکوں کی مزید ٹریننگ، ہیری بروک پی ایس ایل کی بجائے بیس بال کھیلنے چلے گئے
اس ٹیسٹ میں بھارت اپنے بچھائے اسپن جال میں پھنسا۔109 اور 163 اسکور کرسکا۔آسٹریلیا نے 197 اور ایک وکٹ پر 78 رنزبنائے۔آستریلین اسپنر نیتن لائن نے دوسری اننگ میں 64 رنز دے کر 8 اور میچ میں 99 رنز کے عوض 11 وکٹیں لیں۔
کوہلی کا اصرار،احمقانہ ریویو ،لبوشین کی تکرار،بال انسپیکشن،متعدد ڈرامے