سڈنی،کرک اگین رپورٹ
بھارت نے آفیشلی انداز میں پہلے غیر ملکی وزیر اعظم کو ورلڈکپ دیکھنےکی دعوت دے دی ہے۔
بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے ایک ملک کے وزیر اعظم اور اس کے کرکٹ فینز کو اپنے ہاں ورلڈ کپ دیکھنے اور دیوالی تہوار میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دے دی ہے۔
کوہلی کی شکست پر شبمان گل،ان کی بہن کو دھمکیاں،غلیظ زبان کا استعمال
بھارتی وزیر اعظم آسٹریلیا کے 3 روزہ سرکاری دورے ہیں ،انہوں نے سڈنی میں اپنے آسٹریلین ہم منصب کے ساتھ میڈیا سے مشترکہ بات کی ہے اور کہا ہے کہ میں وزیر اعظم انتھونی البانی اور تمام آسٹریلیائی کرکٹ شائقین کو اس سال کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان آنے کی دعوت دیتا ہوں۔ اس وقت، آپ کو ہندوستان میں دیوالی کا شاندار جشن بھی دیکھنے کو ملے گا۔
ورلڈ کپ 2023 کوالیفائر ایونٹ کا شیڈول آگیا
انہوں نے مزید کہا ہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے باہمی تعلقات ٹی20 موڈ میں داخل ہوچکے ہیں۔ورلڈکپ 2023 اس سال بھارت میں 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک ہوگا۔دیوالی 12 نومبر کو ہوگی۔