لاہور۔ دبئی ۔کرک اگین رپورٹ۔
لاہور میں کھیلے گئے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے فائنل میچ میں سست اوور ریٹ کی وجہ سے پاکستانی کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر ہے سری لنکا کے خلاف اس اہم مقابلے میں مقررہ وقت کے اندر اوورز پورے نہ کرنے پر آئی سی سی نے ایکشن لیتے ہوئے پوری ٹیم کی میچ فیس کا 5 فیصد حصہ بطور جرمانہ کاٹ لیا ہے۔
میدان میں موجود امپائرز احسن رضا اور وین نائٹس کے ساتھ ساتھ تھرڈ امپائر شرف الدولہ اور فورتھ امپائر راشد ریاض نے اوور ریٹ سست ہونے کی شکایت درج کروائی تھی۔ اس کے بعد میچ ریفری جیف کرو نے وقت کا حساب کتاب لگانے کے بعد پایا کہ پاکستانی ٹیم مقررہ وقت سے ایک اوور پیچھے رہ گئی تھی۔ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق، اگر کوئی ٹیم وقت پر اوورز پورے نہ کرے، تو اسے ہر ایک شارٹ اوور کے بدلے 5 فیصد میچ فیس کا جرمانہ بھرنا پڑتا ہے۔
اس پورے معاملے پر کسی قسم کی باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی، کیونکہ پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے میچ کے بعد اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے آئی سی سی کی طرف سے تجویز کردہ اس سزا کو خاموشی سے قبول کر لیا تھا
