لاہور،کرک اگین رپورٹ
ایک رات قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کی تیکنیکی کمیٹی سے اچانک الگ ہونے والے کرکٹ کمیٹی کے ممبر محمد حفیظ کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے ورلڈکپ اسکواڈ پر رد عمل آگیا ہے۔قومی چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اعلان کیا ہے کہ کہ ورلڈکپ میں 15 آفیشل اور 3 ریزرو پلیئرز ساتھ جائیں گے۔
ورلڈکپ 23 کیلئے قومی اسکواڈ کے اعلان پر محمد حفیظ کا رد عمل یہ تھا کہ مبارک ہو۔پاکستان کرکٹ کیلئے صرف نیہک خواہشات۔
ورلڈکپ 2023،پاکستان کے اسکواڈ کی رونمائی ہوگئی،حیرت بھی اور عجب بھی
ادھر مختلف صحافیوں اور کرکٹرز کا بھی جملوں میں رد عمل ہے۔اگر ٹیم میں صرف ایک ہی تبدیلی کی جانی تھی تو 2 روز سے اتنا تماشہ کیوں لگایا اور اسکواڈ کا اعلان اتنی تاخیر کے ساتھ کیوں ہوا۔
ایک صارف نے لکھا ہے کہ ویسے اسکواڈ میں کوئی بہت بڑی تبدیلی تو ہوئی نہیں تو اعلان میں اتنی تاخیر کیوں کی گئی،کس بات کیلیے اتنی “سوچ بچار” کے اشارے دیے گئے،بھارتی پچز پرعماد وسیم کارآمد ثابت ہوتے مگر انھیں منتخب نہیں کیا گیا،مسلسل ناکامیوں کے باوجود حارث کی ٹریولنگ ریزرو میں شمولیت حیران کن ہے۔
ورلڈکپ اسکواڈ پر اختلاف،محمد حفیظ ناراض،پی سی بی کرکٹ کمیٹی چھوڑدی