ممبئی،کرک اگین رپورٹ۔محمد شامی کا کیریئر اوور،بھارت کے بیک وقت 2 اسکواڈز،دورہ آسٹریلیا زیادہ اہم۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ورلڈکپ 2023 کے بہترین بائولر قرار پانے والے بھارتی پیسر پھر میدان میں نہ اترسکے۔محمد شامی کا کیریئر کیا تمام ہوگیا،سوال کھڑا ہواہے۔
تیز گیند باز محمد شامی آسٹریلیا کے خلاف بارڈر-گواسکر ٹرافی ٹیسٹ سیریز میں نہیں کھیلیں گے جبکہ اسپنر کلدیپ یادیو گروئن انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں ۔بی سی سی آئی نے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔شامی جو ٹخنے کی چوٹ کی وجہ سے 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ سےنہیں کھیلے ہیں، کو نومبر سے شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے روہت شرما کی قیادت والی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
ورلڈکپ میچ میں کرتے کرت سجدہ کیوں نہ کیا،محمد شامی کا پہلا جواب آگیا
ہندوستان نے آکاش دیپ کو جسپریت بمراہ اور محمد سراج کے پیچھے تیسرے سیمر کے طور پر منتخب کیا ہے جبکہ اسپنر کلدیپ بائیں کمر کے دائمی مسئلے کی وجہ سے ٹیسٹ سیریز سے باہرہیں۔
بھارت نے جنوبی افریقہ کے خلاف 8 نومبر سے ڈربن میں شروع ہونے والی اپنی چار میچوں کی ٹی20 سیریز کے لیے بھی اسکواڈ کا اعلان کیا۔آل راؤنڈر رمندیپ سنگھ، تیز گیند باز وجے کمار ویشک، اور بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز یش دیال کو کپتان سوریہ کمار یادو کی قیادت میںاپنا پہلاانتخاب مبارک بنا ہے۔
بارڈر گواسکر ٹرافی کے لیےبھارت کا سکواڈ
روہت شرما (کپتان)، جسپریت بمراہ (نائب کپتان)، یشسوی جیسوال، ابھیمانیو ایسوارن، شبمن گل، ویرات کوہلی، کے ایل راہول، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، سرفراز خان، دھرو جریل (وکٹ کیپر)، ایشون، آر جدیجا، محمد سراج، آکاش دیپ، پرسید کرشنا، ہرشیت رانا، نتیش کمار ریڈی، واشنگٹن سندر
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20سیریز کے لیے بھارت کا سکواڈ:
سوریہ کمار یادو (کپتان)، ابھیشیک شرما، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، رنکو سنگھ، تلک ورما، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، رمندیپ سنگھ، ورون چکرورتی، روی بشنوئی، ارشدیپ سنگھ، وجے کمار ویشاک، اویش خان، یش دیال۔