کرک اگین رپورٹ
محمد عامر پاکستانی الیکشن کے نتائج 360 ڈگری یوٹرن کے ساتھ تبدیل ہونے پر حیرت زدہکرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستانی کرکٹر محمد عامر نے قومی اسمبلی کے ایک حلقہ کے نتیجہ پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا کی ویب ایکس پر ایک تصویر شیئر کی اور لکھا ہے کہ
ہائیں۔یہ کیسے
ساتھ انہوں نے ایک نتیجہ کی تصویر شیئر کی،جو ڈبل تھی۔ایک میں ایک امیدوار جیت رہا تھا۔دوسری تصویر میں وہی امیدوار ہارا ہوا دیکھا۔
قومی انتخابات نتائج،کس کی کتنی سیٹیں،دن بھر کےعمل کے بعد کس کی کتنی سیٹیں،مکمل چارٹ دیکھیں
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 55 راولپنڈی کے تمام 311 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے ملک ابرار احمد 78542 ووٹ لے کر جیت گئے۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد بشارت راجہ 67101 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
اس سے قبل یہ تھا کہ بشارت راجہ 76 ہزار سے زائد ووٹوں کے ساتھ جیت رہے تھے اور ملک ابرار احمد کے پاس صرف 36 ہزار ووٹ تھے۔
پاکستانی کرکٹر ہی نہیں ہر ایک پریشان اور حیران ہے کہ یکطرفہ نتائج کے بعد سب کچھ کیسے بدل گیا۔وطن عزیز اس وقت شدید دبائو کا شکار ہے۔انٹرنیشنل میڈیا پر سخت سوالات ہیں لیکن یہاں وہی چل رہا ہے جو طے کیا گیا۔
اب تک کی قومی اسمبلی کی 266 میں سے 198 نشستوں کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف جو کہ آزاد امیدواروں کے عنوان سے ہے،وہ نمبر ون کے طور پر موجود ہے۔اس کے پاس 85 سیٹیں ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن کے پاس 59 اور پاکستان پیپلزپارٹی کے پاس 44 سیٹیں ہیں۔رات 1 بجے تک پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار 164 کےقریب جیت رہے تھے۔