لاہور،کرک اگین رپورٹ
محمد عامر منہ پر زپ لگائیں،اوپننگ تبدیلی تباہی ہوگی،رمیز راجہ کی اہم باتیں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ سابق کپتان رمیز راجہ نے انکشاف کیا ہے کہ میں نیوزی لینڈ پاکستان سیریز میں کمنٹری نہیں کروں گا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اوپننگ تبدیل کرنا غلط ہوگا۔گورڈن گرینج اور ڈسمینڈ ہینز کی طرح آج محمد رضوان اور بابر اعظم کی جوڑی کا پریشر ہے۔یوں ان کا اوپنرز ہی کھیلنا اہم ہوگا۔
ایک اور سوال کے جواب میں سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کہتے ہیں کہ ایک تو عثمان خان نے سب کشتیاں جلا کر واپسی کی ہے۔اب پرفارمنس کی مدد سے جگہ بنانی ہوگی،گارنٹی کوئی نہیں ہوگی۔ان کو موقع مسلسل دینا چاہئے۔پاکستان کے تھنک ٹینک نوٹ کرلیں کہ پاکستان کے فیوچر میں عثمان خان اہم ہونگے۔آسٹریلیا سے ہم نے عثمان قادر جو بلایا لیکن اس کے ساتھ اچھا نہیں ہوا۔
کپتان باہر بھی ہوسکتا،اوپنرز تبدیل،پیسرز میں ہیرپھیر
محمد عامر کی بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کرکٹ میں واپسی پر یہ کہوں گا کہ جب آپنے کرکٹ کھیلنی ہو تو کھلاڑی کو اپنی زبان پر زپ لگانی چایئے۔جب کرکٹ کھیلنی ہوتی ہے تو پلیئرز کو اپنے اوپر مظالم کو سہنا چاہئے۔ایسا نہ ہو کہ کپتان کے خلاف بیان بازی کرتے پھریں،منہ پر زپ لگائی ہوتی تو آج بابر اعظم کی قیادت میں کھیلتے یہ حالت نہ ہوتی۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی20،پلیئنگ الیون پر اختلافات،2 نام درد سر،آج کیا ہونے جارہا