| | | |

محمد حفیظ ناکام،ڈربن قلندرز ایفروٹی 10 چیمپئن بن گیا

ہرارے،کرک اگین رپورٹ

محمد حفیظ ناکام،ڈربن قلندرز ایفروٹی 10 چیمپئن بن گیا۔ایفرو ٹی 10 لیگ کا ٹائٹل  جیت لیا۔فائنل میں آصف علی شو۔128 رنزکا ہدف آسانی سے پورا ہوا۔ڈربن قلندرز نے 127 رنزکے جواب میں اننگ شروع کی  ٹم سیفرٹ 30 اورآندرے فلیچر 29 رنزبناکر گئے۔اوپنر حضرۃ اللہ زازائی کے ساتھ آصف علی آئے۔انہوں نے 9 ویں اوور میں 2 چھکے لگاکر کام کردیا۔آخری اوور میں 7 رنز تھے۔حریف کپتان محمد حفیظ کو 2 اوورز میں 29 رنزپڑے۔

محمد عامر فائنل سے باہر،ادھر کپتانوں کا ٹرافی شوٹ

آخری اوور میں آصف علی کا کیچ بائونڈری لائن پر ڈراپ ہوا۔ڈربن قلندرز نے ہدف 4 بالیں قبل 2 وکٹ پر پوراکیا۔ٹائٹل 8 وکٹ سے جیتا،حضرۃ اللہ زازائی 22 بالز پر 43 اورآصف علی 9 بالز پر 21 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

اس سے قبل  جوہانسبرگ بفلوز نے پہلے کھیل کر 10 اوورز میں 4 وکٹ پر 127 اسکور بنائے۔کپتان محمد حفیظ نے 13 بالز پر 32 کئے۔ٹام بونٹن نے 36 اور یوسف پٹھان نے 25 رنزبنائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *