پشاور،کرک اگین۔محمد رضوان پی ایس ایل 10 ڈرافٹنگ سے غائب،جہاں تھے،جان کر آپ سکتے میں چلے جائیں گے۔کرکٹ کی تازہ ترین نیوز یہ ہے کہ پاکستان وائٹ بال ٹیم کے کپتان محمد رضوان گزشتہ روز ہونے والی پاکستان سپر لیگ 10 کے ڈرافٹ میں نظر نہیں آئے ۔کسی نے محسوس کیا ہو نہ کیا ہو لیکن یہ جو فوٹیجز سامنے آئی ہیں۔ اس کے بعد ضرور محسوس ہوگا۔
محمد رضوان پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ تقریب میں نہیں تھے۔
کیا آپ جانتے ہیں وہ کہاں تھے۔
جی ہاں ۔انکشاف ہوا ہے کہ وہ دعوت تبلیغ کے سلسلے میں پشاور کی ایک مسجد میں موجود تھے اور وہ سہہ روزہ لگا رہے تھے ۔ یہ ایک تبلیغی جماعت کے سلسلے کی ابتدائی کڑی ہوتی ہے ،جس سے محمد رضوان جڑے ہوئے ہیں کہ جتنا وقت بھی ملے۔ وہ دعوت و تبلیغ میں گزارتے ہیں۔
پی ایس ایل 10،انگلینڈ نے 6 کھلاڑیوں کو کیسےعدم دستیاب کروادیا،باقی پلیئرز شک میں
کرکٹ فینز نے محمد رضوان کے اس عمل کو پسند کیا ہے اور ان کی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہو گئی ہیں۔